ETV Bharat / state

بارہ بنکی: آتم نربھر اسکیم سے چھوٹے کاروباریوں کو فائدہ - اتر پردیش

لاک ڈاؤن میں مالی طور پر ٹوٹ چکے خوانچہ فروشوں کو آتم نربھر بنانے کے لیے مرکزی حکومت نے پردھان منتری اسٹریٹ وینڈر آتم نربھر اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت چھوٹے کامگاروں کو 10 ہزار روپے تک قرض آسان شرائط پر بغیر کسی گارنٹی کے دیا جائے گا اور قرض حاصل کرنے کے لیے محض آدھار نمبر ہی دینا ہوگا۔

آتم نربھر
آتم نربھر
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 1:43 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اس اسکیم کے لیے 800 سے زیادہ چھوٹے کامگاروں کا ٹارگیٹ طئے کیا گیا ہے لیکن اگر امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو تمام امیدواروں کو یہ قرض مہیا کرایا جائے گا۔

آتم نربھر اسکیم

اس قرض کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کسی بھی طرح کی گارنٹی نہیں لی جا رہی ہے ساتھ ہی اگر کوئی قرضدار قرض کی تمام قسطیں صحیح وقت پر بھرتا ہے تو سود کی شرح میں 7 فیصد رعایت بھی دی جائے گی۔

اس اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہش مند افراد نگر پالیکا ڈوڈا دفتر میں درخواست دے سکتے ہیں۔

ڈوڈا کے پروجیکٹ افسر سبھاش ترپاٹھی نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ چھوٹے کامگار اس قرض اسکیم سے استفادہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.