ETV Bharat / state

بارہ بنکی: جمعیت الرائین کا سالانہ اجلاس مکمل، 29 تجاویز منظور - بارہ بنکی کے سفیدا باد

بارہ بنکی کے سفید آباد میں واقع کولڈ اسٹوریج کے دفتر میں ہوئی اس میٹنگ کی صدارت تنظیم کے قومی صدر صدیق پہلوان نے کی۔ میٹنگ میں سب سے پہلے تمام تجاویز کو پڑھ کر سنایا گیا۔

uttar pradesh
uttar pradesh
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 10:06 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اتوار کو اترپردیش جمعیت الرائین کا سالانہ اجلاس اور مشاورتی میٹنگ مکمل ہوئی۔ میٹنگ میں تمام ریاستوں سے جمعیت الرائین کے نمائندوں اور عہدے داران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ضلع سطح پر تنظیم کو پختہ کرنے، زکوۃ کے مناسب استعمال، جہیز کی نمائش نہ کرنے اور سیاست میں برادری کی حصہ داری کو بڑھانے سمیت 29 تجاویز پاس کی گئیں۔

جمعیت الرائین کا سالانہ اجلاس مکمل

بارہ بنکی کے سفیدا باد میں واقع کولڈ اسٹوریج کے دفتر میں ہوئی اس میٹنگ کی صدارت تنظیم کے قومی صدر صدیق پہلوان نے کی۔ میٹنگ میں سب سے پہلے تمام تجاویز کو پڑھ کر سنایا گیا. اس کے بعد وہاں موجود تمام ذمہ داران نے عام رائے سے ان تمام تجاویز کو پاس کیا۔

یہ بھی پڑھیے
کورونا اور لاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے: مولانا ارشد مدنی

اس کے بعد تمام ذمہ داران نے اجلاس میں برادی اور قوم کی ترقی کے لیے اپنی رائے اور اہم مشورے پیش کیے۔ میٹنگ کے بعد اتر پردیش جمعیت الرائین کے قومی صدر صدیق پہلوان نے کہا 'سالانہ اجلاس بلانے کا مقصد تنظیم کے تمام ذمہ داران سے رابطہ کرنا اور ضلع سطح تک تنظیم کو پختہ کرنا ہے۔ میٹنگ میں یہ طے ہوا ہے کہ ضلع سطح پر تنظیم کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور ایک ڈیویزنل صدر بھی مقرر کیا جائے گا تاکہ برادری اور قوم کے مسائل کو حل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.