اس دوران آشا ورکرز نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور انتباہ دیا کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ بے مدت ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گی۔
آشا ورکرز پہلے گاندھی بھون میں یکجا ہوئیں اس کے بعد سی ایم او دفتر کے گھراؤ پر اتفاق رائے ہوئی۔
آشا ورکرز نے سی ایم او دفتر کے دروازے کے سامنے ہی دھرنا دینا شروع کر دیا، اس دوران انہوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور مختلف الزامات عائد کئے۔
آشا ورکرز کا الزام ہے کہ حکومت نے ان کی اجرت میں اضافہ کر کے اسے 750 روپے کر دیا ہے لیکن اس کا فائدہ ہمیں نہیں مل رہا ہے۔
آشا ورکرز کا یہ بھی الزام ہے کہ ہر ماہ انہیں 3 نئی حاملہ خاتون، 3 زچگی، 3 نس بندی 3 کرانے کا ٹارگیٹ دیا ہے جو ممکن نہیں ہے اس لیے طے شدہ قانون کے تحت 100 افراد کی آبادی پر ایک آشا ورکر تعینات کی جائے۔