چھاتر یووا سنگھرش سمیتی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آف لائن امتحانات سے طلبہ کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے امکانات ہیں، اسلیے آن لائن امتحان کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
منگل کو عام آدمی پارٹی اور چھاتر یووا سنگھرش سمیتی کے کارکنان ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچے جہاں انہوں نے کافی دیر تک نعرے بازی کی۔ اس کے بعد اے ڈی ایم سندیپ گپتا کو انہوں نے اپنے مطالبات کا میمورنڈم دیا۔
مزید پڑھیں:
کسانوں کے احتجاج میں سنجے راوت کی شرکت
عام آدمی پارٹی کے ضلع سکریٹری دھرم ویر سنگھ نے کہا کہ کووڈ-19 کے پیش نظر اے کے ٹی یو کے امتحانات کو آن لائن کرانے کا مطالبہ گورنر سے کیا گیا ہے، کیونکہ دور دراز سے تمام طلبہ کو آنے میں تو پریشانی ہوگی ہی ساتھ ہی ان میں کووڈ-19 کے انفیکشن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلئے وہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کرتے ہیں کہ اے کے ٹی ہو کے امتحانات کو آن لائن کرایا جائے۔