ETV Bharat / state

باراتی رات بھر دلہن کا گھر ڈھونڈتے رہے

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 5:22 PM IST

اعظم گڑھ میں جب ایک نوجوان شادی کے لیے بارات لے کر نکلا تو اسے دلہن کا گھر نہیں مل سکا۔ سارے باراتی دلہن کا گھر رات بھر ڈھونڈتے رہے، آخرکار تمام افراد تھک ہار کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

baraati-kept-searching-bride-house-in-azamgarh
اعظم گڑھ: رات بھر دلہن کا گھر ڈھونڈتے رہے باراتی

ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں ایک منفرد معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک بارات کو دلہن کا گھر نہیں مل سکا اور وہ تھک ہار کر واپس لوٹ گئے۔

دس دسمبر کو بارات کوتوالی کے کانشی رام کالونی سے ضلع مئو کے رانی پور گئی تھی۔ بارات کی واپسی پر رشتہ کرانے والی خاتون کو ہفتے کی رات لڑکے کے گھر والوں نے یرغمال بنا لیا، جس کے بعد کافی ہنگامہ بپا ہوگیا۔

کنبہ کے افراد کے مطابق نوجوان کی شادی نورولی میں ایک دکان پر طے ہوئی تھی۔ لڑکی کو یہاں دکھایا گیا تھا اور پوری بات طے کردی گئی تھی، جبکہ لڑکے کا کنبہ شادی کے دن تک لڑکی کے گھر یا اس کے بیان کردہ گاؤں نہیں گیا تھا۔ اسی دوران جیسے ہی شادی طے ہوئی لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے والوں سے روشنی اور قمقموں کے لئے بیس ہزار روپے لے لئے۔

جب مقررہ تاریخ کو بارات رانی پور پہنچی تو لڑکی اور اس کے گھروالوں کا کوئی سراغ نہیں ملا، جس کے بعد باراتی رات بھر دلہن کے گھر کی تلاش کرتے رہے، لیکن کوئی پتہ نہیں چلا۔ آخر کار بارات واپس لوٹ گئی۔

کانشی رام کالونی کا رہائشی نوجوان شادی شدہ ہے۔ بیوی بہار کے سمستی پور کی رہائشی ہے۔ وہ کئی دنوں سے مائیکے میں مقیم ہے۔ نوجوان دوسری شادی کرنے کے لئے آمادہ تھا۔ نوجوان کی شادی چھٹواڑہ کی رہائشی خاتون کے ذریعہ ضلع مئو کے علاقے محمد آباد کوتوالی کے رانی پور میں طے ہوئی تھی۔

جب بارات دلہن کے بغیر لوٹی تو لڑکے کے اہل خانہ اس خاتون کو ساتھ لے گئے، جس کے بعد کافی ہنگامہ برپا ہوا۔ اطلاع ملنے پر کوتوالی پولیس نے خواتین کو تھانے لے جاکر پوچھ گچھ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.