اترپردیش کے بارہ بنکی سمیت تمام اضلاع میں نو منتخب 31000 ٹیچرز کو اسکول الاٹمینٹ آن لائن کئے جائیں گے. اس کے لئے پریرنا ایپ پر ایک خاص سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے جس میں نو منتخب ٹیچرز کی میرٹ کے حساب سے اسکول الاٹ ہوگا۔
آن لائن اسکول الاٹمینٹ ہونے سے افسران خوش ہیں کیونکہ اس میں مکمل شفافیت کے ساتھ کسی بھی قسم کے سوالات پیدا نہیں ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ محکمہ بیسِک تعلیم میں 31000 نو منتخب ٹیچرز کو 17 اکتوبر کو تقرری نامہ دیا گیا ہے. اس میں سے 939 ٹیچر بارہ بنکی ضلع کے ہیں.
ان ٹیچرز کو اسکول الاٹمینٹ کا عمل 29-30 اکتوبر کو پورا ہوگا. اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں.
یہ بھی پڑھیے
بہاراسمبلی انتخابات: پہلے مرحلہ کی تشہیری مہم ختم، ووٹنگ 28 کو
ان تمام ٹیچرز کو اسکول کے الاٹمینٹ میں کسی بھی قسم کے سوال نہ پیدا ہوں اور اس میں غیر جانبداری کے ساتھ شفافیت رہے. اس کے لئے اسکول الاٹمینٹ کا کام آن لائن کیا جائے گا.
پریرنا ایپ پر ایک سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے۔ اس میں خواتین اور معذوروں کو ان کے پسند کے بلاک کو لاک کرنے کی سہولیت ہوگی جبکہ مردوں کو یہ سافٹ ویئر خود ان کی میرٹ کے مطابق انہیں اسکول الاٹ کر دیگا۔