ETV Bharat / state

بارہ بنکی: شہید محمد شریف کی یادگار کی تعمیر کا امکان

اترپردیش کے بارہ بنکی کے رہنے والے شہید محمد شریف کی یادگار میں نشانی کے طور ان کے گاوٗں میں عمارت بننے کی امید جگی ہے۔ اس سمت میں فوج کے افسران نے شہید کے گھر پہنچ کر لواحقین سے ملاقات کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

up_bbk_02_telma ke shaheed ki fikr_vis_upur10001
بارہ بنکی: شہید محمد شریف کی یادگار میں عمارت بننے کی امید بڑھی
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 12:36 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے تیلما گاؤں میں شہید محمد شریف کے یادگیر کی تعمیر اور ان کے کنبے کے تمام مسائل کے حل کی امید ایک بار پھر جگی ہے۔

بدھ کو فوج کے افسران نے تیلما گاؤں جا کر شہید محمد شریف کی اہلیہ سے ملاقات کی اور ان سے ان کے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس دوران فوج کے افسران نے انتظامیہ سے ملاقات کر کے یادگار کی تعمیر کی کارروائی آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

ویکھیں ویڈیو
فوج کے افسران نے تیلما گاؤں میں شہید محمد شریف زوجہ آسیہ بیگم سے ملاقات کے بعد بتایا کہ ان کے یہاں آنے کا مقصد شہید فوجی کے اہل خانہ کے مسائل کو حل کرانا ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کے ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے. 19 برس گزر جانے کے بعد بھی بھی شہید فوجی کی نشانی تعمیر نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایم سے اس بابت بات ہوئی ہے، وہ جلد ہی اس کارروائی کو آگے بڑھائیں گے۔
up_bbk_02_telma ke shaheed ki fikr_vis_upur10001
شہید محمد شریف کی اہلیہ۔۔۔۔

واضح ہوکہ بارہ بنکی ضلع کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے تیلما گاؤں کے مرحوم محمد شریف 47ویں آر آر بٹالین میں نائب صوبے دار کے عہدے پر تعینات تھے، 28 جون 2002 کی رات کپواڑا ضلع میں شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں انہیں گولی لگی اور وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔

شہید محمد شریف کے گھر پہنچے فوج کے افسران

شریف کی شہادت سے پہلے بھی ان کے دو بھائی فوج میں رہ کر ملک کی حفاظت میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ محمد شریف کی وراثت ان کے دو بیٹے سرتاج انجم اور عمار انجم فوج میں رہ کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Kakori Arrest: 'گرفتار مسلم نوجوان ملزم ہیں، مجرم نہیں'

2002 میں محمد شریف کی آخری رسومات میں اعلیٰ افسران نے تیلما گاؤں آکر اعلان کیا تھا کہ دریا باد ٹکیت نگر روڈ پر جہاں سے تیلما گاؤں کا راستہ ہے، وہاں پر محمد شریف کے نام سے باب اور ان کے گاؤں میں محمد شریف کے نام پر نشانی کے طور پر عمارت بنائی جائے گی۔ لیکن تقریبآ 19 برس گزر جانے کے بعد یہ اعلان عملی جامعہ نہیں پہن پایا ہے، جبکہ محمد شریف کے کنبے کے افراد کے مطابق یادگاری عمارت بنانے کے لئے ذمین کی نشان دہی بھی ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.