ETV Bharat / state

بینڈ باجا مالکان پر لاک ڈاؤن کا اثر، معاشی مشکلات سے دو چار - اردو نیوز بریلی

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جو قہر برپا کیا ہے، اس سے تمام لوگ حیران اور پریشان ہیں۔ سماج کا ایسا کوئی طبقہ نہیں ہے جو متاثر نہ ہوا ہو۔ اسی بدحالی کے دور سے بینڈ باجا مالکان بھی گزر رہے ہیں۔ ان دنوں شادی کی گائیڈ لائن کی وجہ سے تمام بینڈ باجا مالکان کو بڑا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

band baja owners facing financial crisis due to lockdown in bareilly
بینڈ باجا مالکان پر لاک ڈاؤن کا اثر، معاشی مشکلات سے دو چار
author img

By

Published : May 20, 2021, 9:48 AM IST

شادیوں میں تمام رسم و رواج کے ساتھ ساتھ بینڈ باجا بھی نوجوانوں کی پہلی پسند ہوتا ہے لیکن موجودہ وقت میں لاک ڈاؤن میں ناف‍‍ذ پابندی کی وجہ سے اب صرف 25 لوگ ہی شادی میں شرکت کر سکتے ہیں۔

لہذا لوگوں نے شادیوں میں بینڈ باجے کی بکنگ بند کر دی ہے جن لوگوں نے لاک ڈاؤن سے قبل بینڈ باجا بُک کیا تھا، وہ اب اپنی پیشگی رقم واپس مانگ رہے ہیں۔ پہلے لاک ڈاؤن میں بے پٹری ہوا بینڈ باجا کاروبار صحیح طریقے سے پٹری پر نہیں لوٹ پایا تھا اور کورونا کی دوسری لہر نے شہر کے تقریباً 150 بینڈ باجا کاروباریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اس کاروبار سے وابستہ تمام لوگ سخت معاشی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

بینڈ باجا ایسا کاروبار ہے جس میں نہ صرف بینڈ باجا بجانے والے افراد شامل ہوتے ہیں بلکہ لائٹنگ، آتش بازی، گھوڑا بگھی سمیت تمام لوگ بطور کاریگر اور مزدور شامل ہوتے ہیں۔ شہر میں تقریباً 150 بینڈ باجا مالکان میں فی مالک کے پاس 30 سے 50 لوگ وابستہ ہوتے ہیں۔ یعنی ایک بینڈ باجا مالک کے یہاں سے 30 سے 50 خاندانوں کے گھر کا خرچ چلتا ہے۔

شاہی شادیوں میں یہ عملہ اضافی ہوکر تقریباً 100 تک ہو جاتا ہے۔ اگر حالات سازگار ہوں تو ایک بینڈ مالک کو ایک سیزن میں 50 سے 70 شادیوں میں بینڈ باجا بجانے کا موقع ملتا ہے۔ لیکن حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق شادی میں صرف شام 8 بجے تک ہی بینڈ بجایا جا سکتا ہے، لہذا شام کی شادی میں محض ایک یا دو گھنٹے کے لئے کوئی شہری بینڈ بُک کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ شادی میں شامل ہونے والے باراتیوں کی تعداد بھی 25 لوگوں تک محدود کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

بریلی: زری کے کاریگروں پر کورونا کا قہر، معاشی بحران سے دوچار

اس کاروبار میں سب سے بڑا جوکھم یہ ہے کہ کسی بینڈ باجا مالک کے ساتھ کام کرنے والے کاریگر اور مزدور پورے ایک برس کے لیے طے کیے جاتے ہیں۔ اس کے عوض میں انہیں 50 ہزار روپیہ سے لے کر ایک لاکھ روپے تک بطور پیشگی ادا کیے جاتے ہیں۔ ایک بینڈ باجے میں اگر 30 کاریگر یا مزدور ہیں تو بینڈ مالک کا لاکھوں روپے تو پیشگی میں ہی چلا جاتا ہے۔ پہلے لاک ڈاؤن میں معاشی طور پر تباہ ہو چکا بینڈ باجا کاروبار دوسرے لاک ڈاؤن میں خاتمہ کے دہانے پر کھڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.