ETV Bharat / state

بنارس: گنگا ندی سے دو دن میں تین لاشیں برآمد - اترپردیش ای ٹی وی بھارت خبر

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران گنگا ندی میں کثیر تعداد میں لاشیں بہتی دیکھی گئی تھیں جس کے بعد پولیس اور مقامی انتظامیہ پر چہار جانب سے سوالات کھڑے کئے گئے تھے۔

تین لاشیں برآمد
تین لاشیں برآمد
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 8:25 AM IST

اترپردیش کے تاریخی شہر بنارس سے گذرنے والی گنگا ندی میں بھی کوورنا وائرس کی دوسری لہر کے دروان مجموعی طور پر آٹھ لاشیں بر آمد کی گئی تھیں جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور گنگا کے کنارے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی اور یہ اعلان کیا گیا کہ اب سے گنگا میں لاشیں نہیں بہائی جائیں گی۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پایا جا چکا ہے اور رفتہ رفتہ معمولات زندگی بحال ہورہی ہے۔ تاہم اس کے باوجود گنگا میں لاشیں بہتی نظر آرہی ہیں۔ گذشتہ دنوں بنارس کے راج گھاٹ علاقہ میں تین لاشیں دیکھنے کو ملیں۔

ایک لاش 7 جولائی جبکہ دو لاشیں 8 جولائی کو مذکورہ علاقہ میں ملی ہیں۔ انتظامیہ نے تینوں لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ تاہم ان لاشوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے اور اموات کی وجوہات کا بھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔

تین لاشیں برآمد

بنارس کے راج گھاٹ علاقے میں گنگا کے کنارے ادھی کیشو گھاٹ پر یہ لاشیں پڑی تھیں۔ انتظامیہ کو اطلاع دی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے موقع پر دو افراد کو بھیج کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:اناؤ میں گنگا ندی کے کنارے لاش کو دفنانے کے لیے نہیں بچی ہے جگہ

لاشوں کو لے جانے کے دوران کورونا وائرس کے پیش نطر جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کو نظر انداز کیا گیا۔ انتظامیہ نے دو افراد کو مقام واقعہ پر بھیج کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

مقامی عوام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقام پر لاشیں تھیں اور اس کے قرب و جوار میں لوگوں کی آمدو رفت کے ساتھ ساتھ بچوں کی آمد ہوتی ہے جس سے وبائی مرض کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.