ETV Bharat / state

بنارس: اسمرتی ایرانی کی کار روکنے والے سے خاص بات چیت

مرکزی وزیر برائے کپڑا اور ٹیکسٹائل اسمرتی ایرانی نے تین اکتوبر کو بنارس کا دورہ کیا جس میں بنارس کے گاؤں میں جا کر انھوں نے کسانوں سے بات چیت کی۔ جب ایرانی بنارس پہنچیں تو انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس کے بعد وہ گاؤں کی جانب نکلنے لگیں اسی دوران ان کو مختلف احتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا۔

Special conversation with Mishraji who stopped the car of Smriti Irani
بنارس: اسمرتی ایرانی کی کار روکنے والے مشرا جی سے خاص بات چیت
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 6:43 PM IST

کانگریس پارٹی کے کارکنان مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی گاڑی کے سامنے آ گئے اور گو بیک (واپس جاؤ) کا نعرہ لگانے لگے، جس کے بعد اسمرتی ایرانی نے رک کر کانگریس خاتون کارکن کو ماسک دیا اور آگے بڑھ گئیں، لیکن کانگریس کارکنان کا اشتعال برقرار رہا اور حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی ہوئی۔

بنارس: اسمرتی ایرانی کی کار روکنے والے سے خاص بات چیت

اس معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو جیل بھیج دیا ہے اور معلومات کے مطابق دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

احتجاج کی قیادت کانگریس سیوا دل کے سابق ضلع صدر ہریش مشرا کررہے تھے انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ ہم لوگ ہاتھرس میں ہوئے رپپ اور قتل معاملہ پر بات چیت کرنا چاہتے تھے اس لیے اسمرتی ایرانی کی گاڑی کے سامنے آکر روکا گیا لیکن انہوں نے کچھ نہیں سنا، ان کے سکیورٹی اہلکار کے ساتھ جھڑپ میں متعدد کارکنان زخمی بھی ہوئے ہیں اور آٹھ افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں موجودہ حکومت خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ میں پوری طرح ناکام ہے ہاتھرس واردات نے روح لرزا دی ہے، جب تک متاثرہ کو انصاف نہیں ملتا تب تک کانگریس کارکنان جد و جہد کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.