ETV Bharat / state

بنارس: حضرت چندن شہید بابا کے عرس کا اختتام - بنارس کی خبر

بنارس کے معروف درگاہ حضرت چندن شہید بابا کا عرس 15شعبان سے مسلسل تین دن تک جاری رہا۔ عرس میں دور دراز کے علاقوں سے آئے عقیدت مندوں نے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ عرس کی پورے رسم و رواج کے ساتھ ادائیگی کے بعد تیسرے دن ختم ہوا۔

banaras-hazrat-chandan-shaheed-urs-ended
بنارس: حضرت چندن شہید بابا کا عرس اختتام پزیر
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 1:45 PM IST

عرس کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے پولیس اہلکار کثیر تعداد میں تعینات کیے گئے تھے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار حالات پیش نہ آئیں۔ کورونا کے سبھی احکامات پر زائرین نے عمل کرتے ہوئے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقع سےدرگاہ کے احاطے میں محفل سماع چادر، پوشی و قرآن خوانی سمیت متعدد کے رسم ادا کی گئی جس میں زائرین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

واضح رہے کہ حضرت چندن شہید بابا کی بہار کے سہسرام میں شہادت ہوئی اور وہاں حضرت کا سر مدفون ہے 16 شعبان کو سہسرام میں بھی عرس کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ بنارس میں بھی اسی تاریخ کو عرس منایا جاتا ہے۔

بنارس: حضرت چندن شہید بابا کا عرس

حضرت چندن شہید بابا کا مزار تقریبا آٹھ سو برس قدیم ہے حضرت افغانستان کے کابل شہر سے تعلق رکھتے تھے جنھوں نے اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے بھارت کا رخ کیا اور بنارس اور بہار کے سہسرام پر ان کی خاص توجہ رہی۔

حضرت چندن شہید بابا کا مزار گنگا جمنی تہذیب کے لیے بھی جانا جاتا ہے جہاں بلا تفریق مذہب و ملت لوگ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.