ریاست اترپردیش کے شہر بنارس کے پرانے پل کے علاقے میں ایک ایسا منفرد گھر تعمیر ہے جسے دیکھ کر لوگ نہ صرف حیرت کر رہے ہیں بلکہ انسانی غربت کا احساس بھی کر رہے ہیں۔
پرانے پل علاقے میں بیشتر خانہ بدوش افراد سڑک کے کنارے جھگی جھونپڑیوں میں آباد ہیں۔ ضلع انتظامیہ ان بستیوں کے خلاف متعدد کاروائی کر رہی ہے۔ اس کے باوجود خانہ بدوش اس علاقے میں غیر قانونی طور سے آباد ہو جاتے ہیں۔
اسی علاقے میں ایک شخص نے زیر سڑک لگنے والے سرکاری پائپ کو ہی گھر بنا لیا اور دروازہ لگا کر اس میں کئی مہینے مستقل قیام کیا ہے۔ اس نوعیت کے گھر سے علاقے کے لوگ نہ صرف حیرت کر رہے ہیں بلکہ اس کی ذہانت کو بھی داد دے رہے ہیں۔
موسم سرما میں بے گھر خانہ بدوش سخت مشکلات سے دو چار ہوتے ہیں ایسے میں وہ موقع کے فراق میں ہوتے ہیں، جہاں ان کی رہائش کا انتظام ہوسکے۔ شاید اسی لیے ایک شخص نے موٹے پائپ کو ہی گھر بنا لیا، یہ پائپ سرکاری ہے اس کو پانی نکالنے کے کام میں استعمال جاتا ہے لیکن فی الوقت یہ ایک گھر ہے۔