ETV Bharat / state

سہارن پور: بجرنگ دل کارکنان کا نگرنگم کے خلاف مظاہرہ

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور میں بجرنگ دل کے کارکنان نے نگر نگم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بجرنگ دل کارکنان کا نگرنگم کے خلاف مظاہرہ

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 1:45 PM IST

یہ مظاہرہ نگر نگم کے ذریعہ مندر کے باہر بنے گیٹ کو توڑے جانے کے خلاف تھا۔

بجرنگ دل کارکنان کا نگرنگم کے خلاف مظاہرہ

بجرنگ دل کے کارکنان مطالبہ کیا ہے کہ دو دنوں کے اندر مندر باہر والے گیٹ کی تعمیر کرائی جائے ورنہ وہ اس کے خلاف عوامی تحریک چلائیں گے۔

سہارن پور کے نگر آیکت نے بجرنگ دل کارکنان کو دوبارہ تعمیر کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بجرنگ دل کے کارکنان نے نگر نگم میں پہنچ کر نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کارکنان کا کہنا تھا کہ تھانہ صدر بازار کے راجوری گارڈ ن کالونی میں واقع ناؤ درگا مندر کے باہر بنے گیٹ کو توڑا گیا ہے جو ناقابلِ برداشت ہے۔

واضح ہو کہ آج صبح نگر نگم کے کچھ ملازمین راجوری گارڈن کالونی میں واقع ناؤ دُرگا مندر پہنچے۔

جہاں مندر کے باہر بنے گیٹ اور گؤ کٹیا کو جے سی بی سے توڑ دیا گیا۔

اس کے بعد مقامی افراد نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس گیٹ کو دوبارہ سے تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جس کو لے کر بجرنگ دل کے کارکنان نے نگر نگم میں پہنچ کر نگم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گیٹ کو اسی مقام پر تعمیر کرنے کامطالبہ کیا۔

نیز انھوں نے دو دنوں کا وقت دیتے ہوئے انتباہ دیا کہ اگر تعمیر نہیں کی گئی تو وہ سڑکوں پر اترکر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

اس سلسلہ میں نگر آیکت گیانندر سنگھ نے بتایا کہ نگر نگم کی جانب سے سڑکوں کو چوڑا کیا جارہا ہے۔

اس کو دیکھتے ہوئے راجوری گارڈ ن کے کچھ کالونی کے رہنے والوں نے اس کی شکایت کی تھی۔

اس کو لے کر نگر نگم کے ملازمین وہاں پہنچے اور انہوں نے پاس میں بنے بیت الخلا کو توڑا، جس سے بیت الخلا کے برابر میں بنا مندر کے باہر بنا کمان (گیٹ) بھی ٹوٹ گیا۔

انھوں نے کہا کہ اس کی جلد دوبارہ تعمیر کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.