ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے متعدد کارکنان نے چینی صدر کا پتلا نذر آتش کیا۔
دراصل گزشتہ روز لداخ کی گلوان وادی میں بھارت اور چین کے درمیان تصادم میں 20 فوجی جوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
جس کے بعد ملک کی عوام میں چین کو لے کر غمہ و غصہ ہے اور آج بجرانگ دل کی جانب سے چینی صدر کا پتلا جلایا گیا۔
ضلع بجنور کے تھانہ کوتوالی شہر میں شکتی چوک پر وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے یہ پتلا جلایا ہے،
اس موقع پر بجرنگ دل کے کنوینیر آشیش بالیان نے کہا کہ 'میری سبھی لوگوں سے گزارش ہے کہ چین کے پروڈکٹس کا بائیکاٹ کریں'۔
گزشتہ روز بھارت کی شمالی سرحد اور لداخ کی وادی گلوان میں چینی اور بھارتی فوج کے درمیان تصادم میں 20 بھارتی اہلکار مارے گئے ہیں، وہیں چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی بھارتی فوج پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔