ETV Bharat / state

عبداللہ اعظم کو دو برتھ سرٹیفیکیٹ معاملہ میں ضمانت، جلد رہائی کی امید - رامپور ای ٹی وی بھارت خبر

سماجوادی پارٹی کے سینئررہنما اور رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم کو آخرکار ضمانت مل گئی۔ سپریم کورٹ نے انہیں دو پاسپورٹ معاملے میں ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ سے راحت ملنے کے بعد اب عبداللہ اعظم خان جلد ہی جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔

وکی راج
وکی راج
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 7:03 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور کی تحصیل سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کو دو پاسپورٹ معاملے میں سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔

اس کے بعد سماجوادی پارٹی کارکنان کو امید ہے کہ اب جلد ہی عبداللہ اعظم جیل سے باہر آجائیں گے۔

عبداللہ اعظم

سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں کے بیٹے عبداللہ اعظم کو آخرکار سپریم کورٹ سے ضمانت مل ہی گئی۔ سپریم کورٹ نے انہیں دو پاسپورٹ معاملے میں ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ سے راحت ملنے کے بعد اب عبداللہ اعظم خان جلد ہی جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔

پاسپورٹ معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد اب عبداللہ اعظم کو سبھی معاملوں میں ضمانت مل چکی ہے- ان کو جیل سے نکالنے کے لیے کاغذی کارروائی شروع ہوئی گئی ہے۔ مدعی بی جے پی رہنما آکاش سکسینہ کا بیان ضلع عدالت کی اسپشل کورٹ میں درج ہونے کے بعد وہ جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔

عبد اللہ اعظم کی ضمانت سے رامپور میں سماجوادی پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پارٹی کے مقامی رہنما وکی راج ایڈووکیٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے رہنما عبداللہ اعظم جلد ہی جیل سے باہر اپنے حامیوں کے درمیان آ جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

Azam Khan: اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو سپریم کورٹ سے ضمانت، جلد رہائی ممکن

واضح رہے کہ گذشتہ 4 روز قبل دو پین کارڈ معاملے میں رکن پارلیمان اعظم خاں اور عبداللہ اعظم کو عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔ اعظم خاں اور ان کے فرزند عبداللہ اعظم مختلف معاملوں میں ملزم ہیں اور گذشتہ 26 فروری 2020 سے سیتاپور جیل میں قید ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.