ETV Bharat / state

بہرائچ: مارفین کے ساتھ ایک اسمگلر گرفتار - اترپردیش نیوز

بہرائچ میں آج تھانہ جرول و پولیس کی ایس او جی ٹیم کی مشترکہ کوشش سے ایک بڑی کامیابی ملی، اس ٹیم نے آج دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کی مارفین کے ساتھ ایک ہنڈئی اسینٹ کار برآمد کی اور ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔

مارفین کے ساتھ ایک اسمگلر گرفتار
مارفین کے ساتھ ایک اسمگلر گرفتار
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 5:22 PM IST

پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ بہرائچ کے تھانہ جرول کے تحت بہرائچ - لکھنؤ شاہراہ پر جرول روڈ ریلوے کراسنگ پر جرول پولیس اور ایس او جی ٹیم کی مشترکہ کوششوں سے ایک ہنڈئی اسینٹ کار لے کر جا رہا پنکج ورما ابن راجیند ورما ساکن بیش پو بلچھٹ تھانہ زید پور ضلع بارہ بنکی کی کار کو روک کر چیک کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران کار کے اندر سے 250 گرام مارفین جسکی بین الاقوامی بازار میں قیمت تقریباً دھائی کروڑ روپے آنکی جا رہی ہے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ سریندر ورما ابن رام ولاس ورما ساکن سوہل پور تھانہ زید پور ضلع بارہ بنکی کے ساتھ روپیہ کے لیے غیر قانونی منشیات کا کام کرتا ہے۔

پولیس سریندر ورما کی تلاش میں لگی ہے، ملزم پنکج پر مقدمہ درج کر جیل بھیجا جارہا ہے، ملزم کی کار ہنڈئی اسینٹ جسکا نمبر یو.پی.32 جے. بی 0415 کو مارفین کے ساتھ برآمد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.