پچیس جنوری یوم رائے دہندگان کے موقع پر آج حکومت اترپردیش کے ہدایت کے مطابق ضلع کے تمام مدرسوں میں موجود رائے دہندگان میں مدرسین، ملازمین ،بچے اور ان کے والدین نے اپنے ووٹ کے استعمال کو لے کر آزادانہ ، منصفانہ اور نڈر انداز میں ووٹ ڈالنے کا حلف لیا اور قومی ووٹر کا دن قواعد کے مطابق منایا گیا۔
اس موقع پر مختلف پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کے اختتام پر سبھی رائے دہندگان نے مل کر درج ذیل طریقے سے حلف لیا۔
'ہم بھارت کے شہری جمہوریت پر اپنے پورے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے ہم حلف اٹھاتے ہیں کہ ہم اپنے ملک کی جمہوری روایات کی وقار کو برقرار رکھیں گے۔
منصفانہ اور پرامن انتخابات کے وقار کو مذہب، نڈر انداز، میں برقرار رکھتے ہوئے ذات یا برادری زبان یا کسی بھی دوسرے فتنہ سے متاثر ہوئے بغیر تمام انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے'۔