ETV Bharat / state

بہرائچ: وکیل نے میونسپل ٹیکس افسر کو تھپڑ مارا - اترپردیش کے ضلع بہرائچ

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں آج میونسپل کارپوریشن میں ایک وکیل نے ایک میونسپل کارپوریشن کے ٹیکس افسر کو تھپڑ مار دیا۔

بہرائچ: وکیل نے میونسپل ٹیکس افسر کو تھپڑ مارا

author img

By

Published : Feb 15, 2020, 9:23 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:34 AM IST

ٹیکس کی فائلوں کو لے کر ہوئے تنازعہ کے بعد میونسپل اہلکاروں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ وہیں وکلاء نے بھی کھل کر تسلط دکھایا اور کارپوریشن چئیرمین کے کمرے میں داخل ہو کر وہاں موجود میونسپل ملازمین سے بدسلوکی بھی کی۔

کافی مشقت کے بعد پولیس نے وکلاء کو کارپوریشن کے احاطے سے باہر لے جانے میں کامیابی حاصل کی، مشتعل میونسپل ملازمین نے کچرا گاڑیاں، ٹریکٹر ٹرالی کو سڑک پر لا کر کچہری روڈ کو جام کر دیا۔

بہرائچ: وکیل نے میونسپل ٹیکس افسر کو تھپڑ مارا

جس کے بعد کارپوریشن کے صفائی و دگر ملازمین، وکلاء کی اس حرکت پر سخت کارروائی کے لیے سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کرنے لگے۔

اس واقعے کی کوریج کے لیے جب صحافی مذکورہ مقام پہنچے تو وکلاء نے ان صحافیوں سے بھی بدسلوکی کی جس کے سبب صحافیوں میں بھی غصہ پایا گیا، معاملے کو پرسکون کرنے کے لیے ضلع کے اعلیٰ افسران دونوں فریقین سے گفتگو کر رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.