ETV Bharat / state

بہرائچ: عرس کے پیش نظر دسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جائزہ میٹنگ

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 1:38 AM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر بہرائچ میں واقع عالمی شہرت یافتہ 'حضرت سید سالار مسعود غازیؒ' کی درگاہ پر 7 مارچ تا 12 مارچ تک منعقد ہونے والے چھ روزہ عرس رجب کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

عرس کے پیش نظر دسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جائزہ میٹنگ

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار و پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے درگاہ کمیٹی کے عہدے داران و محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں میٹنگ کر کے تیاریوں کا جائزی لیا اور جان لیوا کورونا وائرس کے سلسلے میں عرس کے تعلق سے ضروری ہدایات دیں۔

عرس کے پیش نظر دسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جائزہ میٹنگ، ویڈیو

ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار اور پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے درگاہ انتظامیہ کو ہدایت دی کہ 'کورونا وائرس اور دوسرے وبائی امراض کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت سے رابطے میں رہیں اور زائرین کے لیے خصوصی انتظام کئے جائیں نیز صاف صفائی پر خاص توجہ دیں۔

وبائی امراض پر قابو پانے کے لیے درگاہ شریف احاطے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بینرز، پوسٹرز اور پمفلیٹ کی تقسیم کی جائے ساتھ ہی لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ بھی عوام کو ہدایات دیتے رہیں۔

دونوں افسران نے انتظامیہ کمیٹی کو یہ بھی مشورہ دیا کہ ضرورت کے مطابق کارکنان کی مدد بھی لی جائے۔

میٹنگ کے دوران محکمہ صحت کے افسران کو بھی ہدایت دی گئی کہ 'عرس کے پیش نظر ہسپتالوں میں عرس سے قبل سبھی طرح کی وبائی امراض سے فوری علاج و بچاؤ کے لیے برتی جانے والی مستعدی کے بارے میں تشہیر کرنے میں درگاہ انتظامیہ کی کا تعاون کریں-

اس موقع پر سٹی مجسٹریٹ جے پرکاش، سرکل پولیس افسر صدر ٹی این دوبے، اسسٹنٹ سی ایم او، تھانہ انچارج درگاہ شریف، نگر پالیکا افسر، درگاہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر ایڈووکیٹ شمشاد احمد، عبدالرحمن عرف بچے بھارتی، ایڈووکیٹ دلشاد احمد، مقصود احمد راعینی، عظمت اللہ گرد کے علاوہ دیگر افسران و عہدے داران موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.