ETV Bharat / state

بہرائچ: چار سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی - Bahraich minor child was lusted

بہرائچ میں ایک چار سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک 15 سالہ لڑکے نے اس نازیبا حرکت کو انجام دیا ہے۔

Bahraich: A minor child was lusted after by another minor child
بہرائچ: نابالغ بچے کو دوسرے نابالغ بچے نے ہوس کا شکار بنایا
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 4:22 PM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع بہرائچ کے موتی پور تھانے کے تحت ایک نابالغ بچے سے جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک 15 سال کے بچے نے 4 سال کے بچے کو امرود دینے کے بہانے کھیت میں بلایا جہاں اس نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی جس سے بچہ بے ہوش ہو گیا۔

بہرائچ: نابالغ بچے کو دوسرے نابالغ بچے نے ہوس کا شکار بنایا

کافی وقت گزرنے کے بعد جب بچہ اپنے گھر نہیں پہنچا تو ماں و اہل خانہ پریشان ہو کر اس بچے کو تلاش کرنے لگے۔ تلاش کرتے کرتے متاثرہ کی ماں جب ایک کھیت میں پہنچی تو وہاں بچہ بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ جسے فوراً علاج کے لئے ابتدائی صحت مرکز موتی پور میں داخل کرایا گیا۔

اس کی حالت تشویشناک دیکھ بچے کو بہرائچ میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے موتی پور پولیس اسٹیشن میں انصاف کے لئے تحریری درخواست دی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس کپتان بہرائچ وپن کمار مشرا کا کہنا ہے کہ معاملہ تھانہ موتی پور کے علاقے کا ہے جہاں 4 سالہ معصوم بچے کے ساتھ بدسلوکی گئی ہے اور ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات میں مقدمہ قائم کیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ اگر مزید تفتیش میں کوئی حقائق سامنے آتے ہیں تو آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.