کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے تشدد بھڑکانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقلیتی سیل کے رہنماؤں کے مطابق بدمعاشوں کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔
کانگریس کے رہنماؤں نے الزام لگایا کہ غنڈہ عناصر کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ بے خوف و خطر ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنارہے ہیں۔
میرٹھ میں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے کہا کہ اگر اندرون تین یوم تشدد بھڑکانے والوں کے خلاف سخت کاروائی نہ کی گئی تو کلکٹریٹ آفس کے روبرو بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا جائے گا اور انصاف کا مطالبہ کیا جائے گا۔
كانگریس رہنماؤں نے مزید کہا کہ ریاست اترپردیش میں یوگی حکومت اقتدار پر آنے کے بعد سماج میں مذہبی نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کانگریس کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دے گی جبکہ کانگریس ریاست میں امن کا ماحول قائم کرنا چاہتی ہے۔