امسال منعقدہ انتخابات میں آشا یادو کی شکست یقینی مانی جارہی تھی تاہم انہوں نے بغیر مقابلہ کئے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ ان کی جیت میں شوہر و سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی کی مقبولیت کا بڑا دخل رہا۔ یہی وجہ تھی کہ برسر اقتدار بی جے پی کو آشا یادو کے مقابلہ کےلیے امیدوار تک نہیں ملا۔
منگل کو بنکی بلاک کے احاطے میں آشا یادو کی حلف برداری کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ڈی ایم نواب گنج ابھئے پانڈے نے آشا یادو کو ان کے عہدے اور رازداری کی حلف دلایا جس کے بعد آشا یادو کی معرفت میں ان کے شوہر دھرمراج یادو عرف سریش یادو نے تمام نومنتخب بی ڈی سی ممبرس کو حلف دلایا۔
یہ بھی پڑھیں: ’اعظم خان کے ساتھ یوگی حکومت نے دشمنی کا رویہ اختیار کیا ہوا ہے‘
واضح رہے کہ ضلع بارہ بنکی میں کل 15 بلاکس ہیں، ان میں سے 9 پر برسر اقتدار بی جے پی کا قبضہ رہا ہے جبکہ سماجوادی پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ 4 ارکان میں سے دو بلاک سربراہ کا انتجاب بغیر مقابلے کے ہوا۔ اس میں سے بنکی بلاک میں بغیر انتخابات کے سماجوادی پارٹی کے امیدوار کی جیت کافی دلچست رہی۔