اترپردیش کے ضلع بدایوں میں بڑھتی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے عوام پریشان ہیں۔ اسی سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مقامی لوگوں سے بات کی تو انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان قیمتوں کو کم کیا جائے۔
بدایوں کے ایک پیٹرول پمپ پر تیل لینے آئے ایک فرد نے کہا کہ پیڑول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے سب کو پریشانی ہورہی ہے۔ حکومت کو ان قیمتوں کو کم کر کے عوام کو راحت پہنچانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔ جہاں اترپردیش میں پیٹرول کی قیمت 89.93 فی لیڑ ہے، وہیں دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔