مفتی فہیم احمد نے شب برات کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 'اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس رات (شب برات) اللہ تبارک و تعالی فرماتا ہے کہ 'ہے کوئی رزق طلب کرنے والا اس کو رزق دیا جائے، کوئی مغفرت طلب کرنے والا ہے کہ جس کو معاف کیا جائے اور ہے کوئی پریشانیوں میں مبتلا جس کو پریشانیوں سے نجات دی جائے۔
انہوں ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'جب یہ شب برات آئے تو دن میں روزہ رکھو اور رات میں عبادت کرو۔'' احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ موقع عبادتوں کے لیے ہے اور ہمیں اس رات میں قضا نمازوں کی ادائیگی کرنی چاہیے۔
مفتی فہیم احمد اظہری نے کہا کہ 'اس رات میں اپنے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرنا بہترین عمل ہے لیکن شور شرابہ کرنا، عبادت کی بجائے گھومنا، اپنے علاقے کی مسجدوں کو چھوڑ کر دوسرے علاقے کی مسجدوں میں زیادہ ثواب سمجھ کر جانا وغیرہ سے گُریز کرنا چاہیے۔