ریاست اترپردش کے ضلع بدایوں کے رہنے والے محمد رفیق خان جنہوں نے تعلیم حاصل نہیں کرپانے کی وجہ سے اپنی پوری زندگی بہت سارے مشکلات اور دشواریاں کا سامنا کیا، ان کے نزدیک تعلیم کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
بدایوں میں آرٹیفیشل پھولوں کی دکان لگانے والے محمد رفیق خان نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اولاد تعلیم جیسی نعمت سے محروم نہیں رہے، اسلئے وہ کاروبار کر اپنے بچوں کو پڑھانا لکھانا چاہتے ہیں۔
رفیق خان کا کہنا ہے کہ تعلیم حاصل نہ کرنے کی وجہ سے انہیں مسلسل دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، لیکن میں اب اپنے بچوں کو پڑھا لکھا کر قابل بنانا چاہتا ہوں تاکہ انہیں میری جیسی دشواریاں کبھی پیش نہ آئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران انہیں پورے سال گھر بیٹھنا پڑا۔جس سے ان کا یہ کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔ پھولوں کے کاروبار میں کمائی اچھی ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ہم سب کو مل کر معاشی بد حالی اور کورونا دونوں مشکلات سے نمٹنا ہوگا۔قوم کو تعلیم و تربیت کی ساتھ ساتھ معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔