ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیسی ممبر ابوالبرکات نظمی نے بابری مسجد انہدام فیصلہ پر کہا ہے کہ مسلمان صبر سے کام لیں اور اس دوران انہوں نے اظہار کا افسوس بھی کیا۔ انہوں نے اس دوران مولانا اسماعیل میرٹھی کا ایک شعر سناتے ہوئے کہا کہ
بدلتی ہے جس دم کہ ظالم کی نیت
نہیں کام آتی دلیل اور حجت
بابری مسجد انہدامی معاملے میں سی بی آئی کورٹ کا فیصلہ آنے پر جہاں مسلمانوں میں مایوسی ہے۔ وہیں، بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیسی ممبر ابوالبرکات نظمی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صبر و تحمل سے کام لیں۔ وہیں، اس فیصلے پر انہوں نے اظہار افسوس بھی ظاہر کیا ہے۔
بابری مسجد انہدام کا آج فیصلہ آنے کے بعد مسلمانوں میں مایوسی نظر آرہی ہے۔ وہیں، عدالت میں تمام ملزمین کو بری کیا گیا ہے اس سے عوام میں ایک بے چینی محسوس کی جا رہی ہے۔
بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیسی ممبر سید ابوالبرکات نظمی جنہوں نے ایک لمبے وقت تک بابری مسجد کو بچانے کے لیے لڑائی لڑی ہے۔ اب اس اس فیصلے کے آجانے کے بعد غم زدہ ہیں اور بس صرف ایک شعر سے اپنے درد کو بیان کیا ہے کہ بدلتی ہے جس دم کہ ظالم کی نیت نہیں کام آتی دلیل اور حجت۔
سید ابوالبرکات نظمی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جنگ آزادی میں جس طرح سے ہمارے اکابرین نے اپنا خون بہا کر ہمیں جو آزادی دی ہے اس آزادی کو قائم رکھنے کے لیے سبھی ہندو مسلم آپس میں گلے مل جائیں اور اس آزادی کو بچائے اور بنائے رکھیں۔