ETV Bharat / state

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے رکن نے عمر خالد کی گرفتاری کی مذمت کی - دہلی پولیس کی کاروائی کی مذمت

عمر خالد کی گرفتاری پر بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیسی ممبر سید ابوالبرکات نظمی نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک پوری لسٹ تیار کی گئی ہے اور جب جس کو جہاں چاہا اٹھالیا، اس نفرت انگیز کاروائی سے ملک کمزور ہوگا جبکہ اس کے خلاف سبھی لوگوں کو آواز اٹھانی چاہئے۔

Condemnation of the arrest of Omar Khalid
عمر خالد کی گرفتاری کی مذمت: سید ابوالبرکات نظمی
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 6:53 PM IST

سید ابوالبرکات نظمی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی میں چل رہے احتجاج کو کچلنے کےلیے دہلی فسادات منظم کئے گئےان میں 53 افراد ہلاک ہوگئے جن ہندو، مسلم دونوں شامل ہیں۔

عمر خالد کی گرفتاری کی مذمت: سید ابوالبرکات نظمی

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کئے گئے لیکن ان مقدمات میں صرف مسلمانوں اور سی اے اے احتجاجی مظاہرین کو ماخوذ کیا جارہا ہے۔ پولیس نے عمر خالد کو اس فساد کا ذمہ دار قرار دیکر گرفتار کرلیا۔ عمر خالد کی گرفتاری کے بعد تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

قومی مشاورت کمیٹی کے صدر سید ابوالبرکات نظمیں میں نے کہا کہ عمر خالد کی گرفتاری ایک ایجنڈے کے تحت کی گئی جس کا مقصد ملک میں نفرت بھڑکانا ہے جبکہ اس نفرت کے خلاف ملک کے تمام عوام کو متحد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو اور مسلمانوں کے بیچ پھیلائی جارہی نفرت کے خلاف دونوں فرقوں کو متحد ہوکر لڑنا چاہئے۔ ظلم کے خلاف لڑنا بغاوت نہیں بلکہ ملک کی حفاظت کرنا ہے۔

سید اپوالپرکات نظمی لمبے وقت سے ملک کے مسائل کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں، کسی بھی طرح کی بربریت انہوں نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور ملک میں اتحاد پیدا کرنے اور پرامن ماحول کےلیے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.