ETV Bharat / state

رام مندر کا افتتاح: اقبال انصاری کو بھی دعوت نامہ

author img

By ETV Bharat Business Team

Published : Jan 6, 2024, 7:07 AM IST

Babari Masjid litigant Iqbal Ansari invited to Ram temple inauguration بابری مسجد تنازع میں مدعی اقبال انصاری کو 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اس تقریب کے لئے ملک بھر میں کئی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

Iqbal Ansari invited
Iqbal Ansari invited

ایودھیا: بابری مسجد رام مندر تنازع میں مدعی اقبال انصاری جنہوں نے نچلی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک تقریباً سات دہائیوں تک بابری مسجد کے حق میں قانونی لڑائی لڑی، کو بھی 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

اقبال انصاری کو رسمی طور پر شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیتر ٹرسٹ کے عہدیداروں کی جانب سے رام للا پران پرتیشتھا کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ ٹرسٹ کے نمائندے جمعہ کی سہ پہر اقبال انصاری کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔

بابری مسجد مقدمے میں مدعی کے طور پر کام کرنے والے ہاشم انصاری کے بعد ان کے بیٹے اقبال انصاری اس مقدمے کی وکالت کر رہے تھے۔ لیکن سال 2019 میں سپریم کورٹ کی جانب سے رام مندر کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد اقبال انصاری نے عدالت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد انہیں رام مندر کا حامی سمجھا جانے لگا۔

دعوت نامہ موصول ہونے پر اقبال انصاری نے کہا کہ وہ رام مندر کی افتتاحی تقریب میں ضرور شرکت کریں گے۔ نہ صرف بھگوان رام کا مندر بنایا جا رہا ہے بلکہ ایودھیا کو بھی ترقی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اس موقع پر دعوت دی گئی ہے"۔

انصاری نے کہا کہ اب ایودھیا کی ہمہ جہت ترقی ہو رہی ہے اور شہر میں ہوائی اڈے کا منصوبہ کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا کا نیا ریلوے اسٹیشن تیار ہے اور بہت سی ٹرینیں اسے ملک کے دوسرے حصوں سے جوڑنے لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں تمام سڑکوں کی توسیع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: رام سب کا ہے، خوشی ہے رام مندر کھلنے والا ہے، مگر افسوس ہے مجھے دعوت نہیں ملی: فاروق عبداللہ

اقبال انصاری نے مزید کہا کہ ایودھیا کی کثیرالجہتی ترقی ہوگی اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ہی ایودھیا کی ترقی کے راستے بھی کھل گئے ہیں۔ 5 اگست 2020 کو جب وزیر اعظم نریندر مودی نے رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا تو اس وقت بھی اقبال انصاری کو بطور مہمان دعوت دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.