بابا کے تھوکنے کا کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابا جس برتن سے پرساد بانٹ رہے ہیں، اسی میں اپنا جھوٹا پرساد ڈال رہے ہیں، اور تھوک رہے ہیں۔
رادھا کنڈ میں بابا پران کرشن داس مہاراج جوکہ شریدھام رادھا کنڈ میں بیلا والے بابا کے نام سے مشہور ہیں۔ ان دنوں بابا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ بابا پران کرشن داس اپنے شاگردوں میں کھچڑی پرساد کے طور پر تقسیم کرتے دیکھے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی اس میں تھوک بھی رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ روایت پچھلے کئی سالوں سے چلی آ رہی ہے۔
رادھا کنڈ میں بابا پران کرشن داس کے شاگرد بابا کے ساتھ ہری نام سنکیرتن اور بابا کے آشرم میں تیار کردہ پرساد عقیدت مندوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ بابا کے شاگردوں نے بتایا کہ بابا ان کی عقیدے اور رادھارانی کی عقیدت حاصل کرنے کی سمت ہمیں لے جاتے ہیں۔ بابا پران داس کو وہ ایشور کے برابر کا احترام دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
دو دہائیوں میں بچہ مزدوروں کی تعداد بڑھ کر تقریباً 16 کروڑ
غورطلب ہے کہ میرٹھ اور دیگر اضلاع کے بعد شاملی میں بھی تھوک لگاکر روٹی بنانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ یہاں ایک نوجوان کو ایک ہوٹل میں روٹی بناتے دکھ رہا تھا۔ لوگوں کا الزام تھا کہ نوجوان تھوک لگا کر روٹیاں بنا رہا تھا۔ تحریر پر پولیس نے دو نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔ غازی آباد میں بھی تھوک لگا کر روٹی بنانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کر لیا تھا۔