ETV Bharat / state

'وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ ہر سال 2کروڑ نوجوانوں کو روزگار دیں گے'

کانگریس پارٹی کی طلبہ ونگ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے پریس کانفرنس کے ذریعہ یہ کہا ہے کہ ونگ نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کے موجودہ حالات پر تحقیق کرنا تھا۔

یشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی)
author img

By

Published : Apr 26, 2019, 8:56 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج این ایس یو آئی کی جنرل سیکریٹری روچی گپتا نے میڈیا سے مخاطبت کے دوران کہا کہ اب ملک کا نوجوان جواب دے گا کیونکہ بی جے پی نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

روچی گپتا نے کہا کہ اس بار ملک کا نوجوان مودی حکومت سے جواب چاہتا ہے کہ 2014 میں کیے گئے ان کے وعدوں کا کیا ہوا؟

یشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی)

گپتا کا کہنا ہے کہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو نہ ہی روزگار ملا اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی حکومتی امداد حاصل ہوسکی جبکہ نریندر مودی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت ہر سال 2کروڑ نوجوانوں کو روزگار دے گی۔

جنرل سیکرٹری نے کہا کہ کانگریس نے غریب طبقے کے لوگوں کو سالانہ 72 ہزار روپے دینے کی بات کہی ہے اور نوجوانوں کے تعلیم کے لیے بھی جی ڈی پی کا 6 فیصد خرچ کرنے کا بھی اعلان اپنے انتخابی منشور میں کیا ہے۔

جبکہ مودی سرکار نے یو جی سی کے فنڈ میں 55 فیصد کی کٹوتی کردی ہے۔ اس وجہ سے طالب علم کو فیس اور دیگر کاموں میں کافی روپیہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔

Intro:این ایس یو آئی کی جنرل سیکریٹری روچی گپتا نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اب ملک کا نوجوان جواب دے گا، کیونکہ بی جے پی نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

Body:اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں آج این ایس یو آئی کی جنرل سیکریٹری روچی گفتہ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہم لوگوں نے ایک کمیٹی بنائی تھی، جو ملک کے نوجوانوں کے حالات پر ریسرچ کیا۔

ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ملک کے نوجوانوں کو روزگار نہیں ملا اور نہ ہی انہیں کوئی سرکاری امداد بھی مل پائی، جبکہ نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہم ہر سال 2کروڑ نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔

انہوں نے آگے کہا کہ اس بار نوجوان کانگریس حکومت تک پہنچائے گا، جس طرح سے 2014 کے انتخابات میں بی جے پی کو نوجوانوں نے کھل کر سپورٹ کیا تھا۔

جنرل سیکرٹری نے کہا کہ کانگریس نے غریب طبقے کے لوگوں کو سالانہ 72 ہزار روپے دینے کی بات کہی ہے اور نوجوانوں کے تعلیم کے لئے بھی جی ڈی پی کا 6 فیصد خرچ کرنے کا بھی اعلان اپنے انتخابی منشور میں کیا ہے۔

جبکہ مودی سرکار نے یو جی سی کے فنڈ میں 55 فیصد کی کٹوتی کردی ہے۔ اس وجہ سے طالب علم کو فیس اور دیگر کاموں میں کافی روپیہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔

Conclusion:انہوں نے کہا کہ اس بار ملک کا نوجوان مودی حکومت سے جواب چاہتا ہے کہ ان کے 2014 میں کئے گئے وعدوں کا کیا ہوا؟
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.