ETV Bharat / state

تنگ گلیوں میں بلند خواب دیکھنے والے ازمان کی کہانی

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے محمد ازمان خان شہر کے پچھڑے مسلم آبادی والے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، ازمان نے مشکل حالات اور ناسازگار ماحول میں بھی تعلیم حاصل کرتے ہوئے روشن مستقبل کی راہیں تلاش کر لی اور اب اپنے جیسے دوسرے طلباء کے لیے ایک مثال بن گئے ہیں۔

author img

By

Published : Sep 12, 2020, 12:30 PM IST

محمد ازمان خان
محمد ازمان خان

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے رہنے والے ازمان کا بچپن شہر کے پچھڑے علاقے کی ان تنگ گلیوں میں گزرا ہے جہاں گھر چلانے کے لیے تعلیم سے زیادہ کاروبار اور روزگار کے لیے کام کرنے کو ترجیح دی جاتی تھی، لیکن مشکل حالات کے باوجود ازمان کے والد نے تعلیم کی اہمیت سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو دکان پر بٹھانے سے زیادہ اسکول بھیجنے کو ترجیح دی۔

محمد ازمان خان

ازمان نے بھی تعلیم کو اپنا مقصد بنا کر اسکولی تعلیم سے لیکر اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں شاندار کامیابی حاصل کی اور ملازمت میں رہتے ہوئے نہ صرف تعلیم حاصل کی بلکہ مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی حاصل کرتے رہے۔

پی جی کامرس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے علاوہ نیٹ اور جے آر ایف میں بھی کامیابی حاصل کی اور اب تعلیم کے شعبہ میں خدمات انجام دیتے ہوئے آگے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

میرٹھ کے پسماندہ علاقے کی ان تنگ گلیوں سے نکل کر آعلیٰ تعلیم حاصل کر اور تعلیم کے شعبہ میں اپنی خدمت انجام دے رہے ازمان نے ثابت کر دیا ہے کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں لیکن ان مشکل حالات سے گزر کر اپنے مقصد كو پا لینا ہی اصل کامیابی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.