ETV Bharat / state

Azhar Ahmad Khan Surrender in Court: اعظم خاں کے قریبی اظہر احمد خاں نے کورٹ میں خود سپردگی کی - جیا پردہ پر نازیبا تبصرہ کا الزام، اظہر خان کی خود سپردگی

بالی ووڈ اداکارہ و رامپور سے سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا تبصرہ کرنے کے معاملے میں میونسپل بورڈ کے سابق چیئرمین اور اعظم خاں کے قریبی اظہر احمد خاں نے مرادآباد کورٹ میں خودسپردگی کی ہے۔ Azhar Ahmad Khan Surrender in Court

azhar-ahmad-khan-surrender-in-moradabad-court
اعظم خاں کے قریبی اظہر احمد خاں نے کورٹ میں خود سپردگی کی
author img

By

Published : Mar 16, 2022, 8:15 PM IST

اترپردیش میں بھارتی جنتا پارٹی کے دوبارہ برسر اقتدار میں آنے کے بعد سماجوادی پارٹی کے رامپور شہر میونسپل بورڈ کے سابق چیئرمین اور اعظم خاں کے قریبی اظہر احمد خاں نے جیا پردہ پر مبینہ طور پر نازیبا تبصرہ کے معاملے میں مرادآباد کی ایم پی، ایم ایل اے والی سی جے ایم کورٹ میں خودسپردگی کر ہی دی۔ Azhar Ahmad Khan Surrender in Court

ویڈیو

متعدد معاملوں میں ملزم بنائے جانے کے بعد سے گزشتہ تین برسوں سے فرار چل رہے سابق میونسپل بورڈ کے چیئرمین نے بلآخر خود سپردگی کی ہے۔ مسلسل فرار چلنے اور کورٹ میں حاضر نہیں ہونے کی وجہ سے گزشتہ برس رامپور کورٹ نے اظہر احمد خاں کے گھر کی قرقی کی کارروائی بھی کرائی تھی۔ جس کے تحت ان کے گھر کا تمام سامان ضبط کر لیے گئے تھے، لیکن اس کے باوجود بھی وہ پولیس کے گرفت سے فرار تھے'۔

اب جبکہ اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی ہے۔ بی جے پی کی واپسی کے ساتھ ہی اپوزیشن میں افراتفری کا ماحول ہے۔ اسی افراتفری کے درمیان اظہر احمد خاں نے ضلع مرادآباد کی ایک عدالت میں حاضر ہوکر خودسپردگی کی۔ عدالتی کارروائی کے بعد اظہر احمد خاں کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

میونسپل بورڈ کے سابق چیئرمین کے وکیل فصیح اللہ خان نے بتایا کہ' 23 جون 2019 میں مرادآباد کے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے رامپور کی سابق رکن پارلیمان جیا پردا کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ اس معاملے میں 6 افراد کو ملزم بنایا گیا تھا جس میں رامپور شہر میونسپل بورڈ کے سابق چیئرمین اظہر احمد خاں کا بھی نام شامل ہے، جبکہ وہ صرف ایس ٹی حسن کے ساتھ اس پروگرام میں موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ اظہر احمد خاں کی خودسپردگی کے بعد ہم ضمانت کی درخواست لگائیں گے'۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.