ETV Bharat / state

Two Birth Certificates Case: اعظم خان کی اہلیہ اور بیٹے نے عدالت میں کی خود سپردگی

رامپور کی تحصیل سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے اور اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفیکیٹ معاملہ میں رامپور کی ایم پی، ایم ایل اے والی کورٹ سے اعظم خاں کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے ایک دن بعد آج جمعرات کے روز عدالت میں خودسپردگی کر دی۔ Special Court Issues NBW Against Azam Khan's wife, Son in Two Birth Certificates Case

عبداللہ اعظم
عبداللہ اعظم
author img

By

Published : May 13, 2022, 11:27 AM IST

سیتاپور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بیٹے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم نے ریاست اترپردیش کے رامپور کی ایم پی، ایم ایل اے عدالت میں خودسپردگی کی۔ عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفیکیٹ معاملہ میں مختلف تاریخوں کے اندراج کے معاملہ پر پر عدالت میں حاضر نہیں ہونے کی وجہ سے گذشتہ روز غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوا تھا اس بعد 24 گھنٹوں کے اندر آج تزئین فاطمہ اور ان کے فرزند عبداللہ اعظم نے رامپور ضلعی عدالت پہنچ کر خودسپردگی اختیار کی۔
Special Court Issues NBW Against Azam Khan's wife, Son in Two Birth Certificates Case

عبداللہ اعظم

رامپور کی تحصیل سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے اور اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفیکیٹ معاملہ میں رامپور کی ایم پی، ایم ایل اے والی کورٹ سے اعظم خاں کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے ایک دن بعد آج جمعرات کے روز عدالت میں خودسپردگی کر دی۔ ساتھ ہی انہوں نے صحت بہتر نہ ہونے کے سبب پیشی پر نہ آنےکی وجہ بتائی۔ جس کی وجہ سے ایم پی، ایم ایل اے کورٹ نے شرت کے ساتھ ضمانت دیتے ہوئے غیر ضمانتی وارنٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ ساتھ ہی ہر تاریخ پر پیش ہونے کے احکامات بھی دیے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس معاملہ کے گواہ سینٹ پالس اسکول کے پرنسپل منگل کے روز رامپور کی ضلعی عدالت پہنچے تھے۔ لیکن عبداللہ اعظم کے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے جرح نہیں ہو سکی تھی۔ عبداللہ کے وکیل نے اپنے موکل کی کی غیر حاضری کی معافی کے لئے درخواست بھی دی تھی۔ لیکن کورٹ نے اسے نامنظور کر دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ گذشتہ روز عدالت نے عبداللہ اعظم اور ان کی والدہ تزئین فاطمہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ عدالت کی ناراضگی اس بات کو لیکر تھی کہ عبداللہ اعظم اور ان کی والدہ کئی تاریخوں سے عدالت نہیں پہنچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Non Bailable Warrant Against Azam's Family: اب اعظم خان کی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

واضح رہے کہ بی جے پی رہنماء آکاش سکسینہ نے عبداللہ اعظم کے پاس الگ الگ تاریخ پیدائش کے دو برتھ سرٹیفیکیٹ، دو پاسپورٹ اور دو پین کارڈ بنانے کے معاملے میں تین الگ الگ مقدمے درج کرائے تھے۔ ان معاملوں میں عبداللہ اعظم کے علاوہ ان کے والد اعظم خاں اور والدہ تزئین فاطمہ کو بھی ملزم بنایا تھا۔ اسی معاملہ میں آج سماعت ہوئی تھی۔ وہیں اعظم خاں گذشتہ 27 ماہ سے سیتاپور جیل میں قید ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.