ETV Bharat / state

Two Birth Certificate Case دو برتھ سرٹیفکیٹ کیس میں اعظم خان، عبداللہ اعظم خان اور تزین فاطمہ قصوروار قرار - अब्दुल्ला आजम

اترپردیش میں رام پور کی خصوصی ایم پی/ ایم ایل اے عدالت نے سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو دو پیدائشی سرٹیفکیٹ کیس میں قصوروار پایا۔ Azam Khans Son Abdullah Azam Convicted in Two Birth Certificate Case Azam Khan and his wife Tazeen Fatma also Guilty

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 3:09 PM IST

Updated : Oct 18, 2023, 3:30 PM IST

رامپور: اترپردیش میں رام پور کی خصوصی ایم پی/ ایم ایل اے عدالت نے سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو دو پیدائشی سرٹیفکیٹ کیس میں قصوروار پایا اور انہیں سات سال قید کی سزا سنائی۔ اس کیس میں عدالت نے اعظم خان اور ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ کو بھی قصوروار پایا اور دونوں کو سات سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ تینوں پر 15، 15 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ عبداللہ اعظم خان پر پیدائش سے متعلق دو سرٹیفیکٹ رکھنے کا الزام تھا۔ اس معاملہ میں عدالت نے عبداللہ اعظم خان کے علاوہ ان کے والد اعظم خان اور والدہ تزین فاطمہ کو قصور وار قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case: شائستہ پروین نے وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس کو خط لکھا، مجسٹریل انکوائری کا مطالبہ

آج 18 اکتوبر کو عدالت کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا جبکہ اس موقع پر اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم اور اہلیہ تنزین فاطمہ عدالت میں موجود تھیں۔ واضح رہے کہ عبداللہ اعظم کے پاس دو پیدائشی سرٹیفکیٹ ہونے کا مسئلہ یوپی اسمبلی انتخابات 2017 کے دوران اٹھایا گیا تھا۔ رامپور کے موجودہ بی جے پی رکن اسمبلی آکاش سکسینہ نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی کہ عبداللہ اعظم اسمبلی الیکشن نہیں لڑسکتے کیونکہ ان کی عمر 25 سال سے کم ہے۔ اس شکایت کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ عبداللہ کے پاس دو پیدائشی سرٹیفکیٹ تھے۔

Last Updated : Oct 18, 2023, 3:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.