ETV Bharat / state

اعظم خاں کے اہل خانہ کو ملی ضمانت، جلد ہوگی رہائی - عبداللہ اعظم پر جعلی سرٹیفکیٹ کا فائدہ اٹھاکر اسمبلی انتخاب لڑنے کا الزام ہے

رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خاں، اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو دو الگ الگ معاملوں میں ضمانتیں مل گئیں ہیں۔ دونوں معاملے رامپور میں درج ہوئے تھے۔ ان کے جلد رہائی کے امکان ظاہر کیے جارہے ہیں۔

azam khan's family gets bail, release soon
اعظم خاں کے اہل خانہ کو ملی ضمانت، جلد ہوگی رہائی
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 9:40 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خاں کے اہل خانہ کو ضمانت مل گئیں ہیں۔ 26 فروری سنہ 2020 سے سیتاپور جیل میں قید رکن پارلیمان اعظم خاں، اہلیہ رکن اسمبلی رامپور شہر اور بیٹے سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ نے دو الگ الگ معاملوں میں ضمانتیں دے دی ہیں۔

ایک معاملہ اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم کے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق ہے تو وہیں دوسرا معاملہ ایک دکان کے الاٹمنٹ کے تنازع کو لیکر درج کرایا گیا تھا۔ اس میں اعظم خاں پر الزام ہے کہ انہوں نے شہری ترقی کے وزیر رہتے اپنے رسوخ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کم قیمت پر اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کے نام سنہ 2014 میں کوالٹی بار شاپ کا الاٹمنٹ کرایا تھا۔ اس معاملے میں اعظم خاں ملزم نہیں بنائے گئے تھے۔ ان کی اہلیہ رکن اسمبلی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے میں بھی ضمانت دے دی ہے۔

دونوں معاملوں میں ہائی کورٹ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد یکم ستمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ جسٹس سدھارت کی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عرضی گزار آکاش سکسینہ کا بیان درج ہونے کے بعد اعظم خاں کو رہا کیا جائے۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ رامپور میں کورٹ کھلنے پر تین ماہ کے اندر عرضی گزار کا بیان درج کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: سنبھل: انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے تین ممبر گرفتار

یاد رہے کہ اعظم خاں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف بی جے پی رہنما آکاش سکسینہ نے رامپور کے تھانہ گنج میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ جس میں پولیس کی جانب سے چارج شیٹ بھی داخل ہو چکی ہے۔

اعظم خاں اور تزئین فاطمہ پر الزام ہے کہ اپنے بیٹے کے دو برتھ سرٹیفکیٹ بنوائے تھے۔ ایک میونسپلٹی رامپور اور دوسرا میونسپل کارپوریشن لکھنؤ سے بنوایا تھا۔

اس معاملے میں عبداللہ اعظم پر جعلی سرٹیفکیٹ کا فائدہ اٹھاکر اسمبلی انتخاب لڑنے کا الزام ہے۔ ہائی کورٹ نے ان کے انتخاب جیتنے کو خارج کر دیا ہے۔

عبداللہ اعظم کا کہنا ہے کہ برتھ سرٹیفکیٹ بنوانے میں ان کا کوئی رول نہیں ہے، اس لیے ان کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

وہیں تزئین فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان کو خاتون ہونے کی وجہ سے ضمانت دی جائے۔ اس لیے کورٹ نے دونوں کو فوری رہائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جبکہ اعظم خاں کو عرضی گزار آکاش سکسینہ کا بیان درج کرنے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.