ETV Bharat / state

Sidra Adeeb On Azam Khan: اعظم خان کی رہائی کے بعد بہو سدرہ ادیب کے ساتھ خصوصی گفتگو

author img

By

Published : May 20, 2022, 4:11 PM IST

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن اسمبلی اعظم خان آخر کار آج سیتاپور جیل سے رہا ہو گئے۔ وہ تقریباً 27 ماہ سے سیتاپور جیل میں قید تھے۔ اس سسلسلے میں اعظم خان کی بہو سدرہ ادیب نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ ابوالکلام سے اپنی خصوصی بات چیت میں کئی اہم باتیں بتائی ہیں۔ Exclusive Interview with Sidra Adeeb after Azam Khan's Release

اعظم خان کی رہائی کے بعد بہو سدرا ادیب کے ساتھ خصوصی گفتگو

رامپور: سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی اعظم خاں 27 ماہ بعد سیتاپور جیل سے رہا ہو چکے ہیں۔ ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع ان کی رہائش گاہ پر کس طرح کی تیاریاں ہیں؟ اس متعلق اعظم خاں کی بہو سدرہ ادیب نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ ابوالکلام سے اپنی خصوصی بات چیت میں کئی اہم باتیں بتائی ہیں۔ azam khans daughter in law reacts on the politicians release

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن اسمبلی اعظم خان آخر کار آج سیتاپور جیل سے رہا ہو گئے۔ وہ تقریباً 27 ماہ سے سیتاپور جیل میں قید تھے۔ رامپور جہاں اعظم خاں کے حامی ان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ وہیں اعظم خاں کے اہل خانہ بھی کافی خوش ہیں۔ اعظم خان کی بہو سدرہ ادیب نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت میں بتایا کہ آج کا دن ان کے لیے عید کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر پر اعظم خان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کسی کو جیل نہ دکھائے۔ سدرہ نے اعظم خاں کی قید و بند کے 27 مہینوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس درمیان اعظم خاں سمیت ہم تمام لوگوں کو بہت سی تکالیف سے گزرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے اپنے دادا سے ملنے کے لئے کافی پریشان تھے۔ سدرہ ادیب نے کہا کہ اعظم خان کو سیتاپور سے رسیو کرنے ان کے شوہر ادیب اعظم، دیور عبداللہ اعظم اور اعظم خان کے ہزاروں چاہنے والے گئے ہیں۔ وہ جلد ہی ہم سب کے درمیان ہوں گے۔'

یہ بھی پڑھیں:

Azam Khan Release From Jail: اعظم خان کو ملی جیل سے رہائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.