رامپور: ریاست اترپردیش کے رامپور میں 23 جون کو ہونے والے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لئے سماجوادی پارٹی کی جانب سے اعظم خاں نے سماجوادی پارٹی شہر کے صدر عاصم راجہ کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے پرچہ نامزدگی اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ کے لیے گیا تھا، جس سے یہ بات عام ہو گئی تھی کہ اعظم خاں کی اہلیہ رامپور ضمنی انتخاب میں امیدوار ہوں گی Asim Raja Declared SP Candidate For Rampur Bypoll۔
وہیں امیدوار بنائے جانے پر عاصم راجہ نے کہا کہ ان کے قائد اعظم خاں نے جس طرح سے ان پر اعتماد کیا ہے، وہ پوری محنت کے ساتھ کھرا ان کی امیدوں پر اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد کا ہر فیصلہ شروع سے ہی سر آنکھوں پر رہا ہے۔ کلیکٹریٹ پہنچ کر عاصم راجہ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ادھر دوسری جانب حکمراں جماعت بی جے پی نے سابق ایم ایل سی گھنشیام لودھی کو لوک سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:
- Bypoll for 3 Lok Sabha Seat: ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی منڈی بیوپاریوں میں تشویش
- BJP Announces Candidates for 2 LS and Bypolls: اعظم گڑھ سے نرہوا، لودھی کو رام پور سے بی جے پی کا ٹکٹ ملا
قابل ذکر ہے کہ گھنشیام لودھی کافی لمبے عرصہ سے سماجوادی پارٹی میں شامل تھے۔ پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے ایس پی نے ان کو باہر کا راستہ دکھا دیا تھا۔ دراصل ایس پی کے ایم ایل سی رہتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر بی جے پی رہنماؤں کا اٹھنا بیٹھنا بڑھ گیا تھا ساتھ ہی انہوں نے ایس پی پر جانب داری کے بھی الزامات عائد کئے تھے۔ یہی وجہ ہے انہوں نے جنوری 2022 میں بی جے پی میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کر لی۔ اب بی جے پی نے ان پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے لوک سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔
وہیں انڈین نیشن کانگریس پارٹی نے ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار نہیں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تو اس طرح سے رامپور میں اب صرف بی جے پی اور سماجوادی پارٹی کے درمیان ہی مقابلہ رہ گیا ہے۔ پرچہ نامزدگی کی آج آخری تاریخ ہے۔ دونوں ہی امیدواروں نے اپنا پرچہ داخل کر دیا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ 23 جون کو ہونے والے ضمنی چناؤ میں رامپور کے عوام کس کو اپنا نمائندہ بناکر لوک سبھا بھیجیں گے۔