ETV Bharat / state

اعظم خاں کو مرادآباد کورٹ میں پیش کیا گیا

رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خاں آج سیتا پور جیل سے مرادآباد کورٹ میں پیش کیے گئے۔ سابق رکن پارلیمان و فلمی اداکارہ جیا پردا پر متنازع بیان دینے اور بد زبانی کرنے کے الزام میں اعظم خاں کو مرادآباد کورٹ میں پیش کیا گیا۔

azam khan was produced in moradabad court
اعظم خاں کو مرادآباد کورٹ میں پیش کیا گیا
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 9:03 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اور سینئر رہنما اعظم خاں آج سیتا پور جیل سے مرادآباد کی ایم پی، ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیے گئے۔

اعظم خاں کو مرادآباد کورٹ میں پیش کیا گیا

اعظم خاں اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم اور مرادآباد سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن سمیت کئی رہنماؤں پر بی جے پی رہنما اور سابق رکن پارلیمان و فلمی اداکارہ جیا پردا پر متنازع بیان اور بد زبانی کرنے کے الزام میں تھانہ مغل پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی معاملے میں آج رکن پارلیمان اعظم خاں کو مرادآباد کورٹ میں پیش کیا گیا۔

azam khan was produced in moradabad court
اعظم خاں کو مرادآباد کورٹ میں پیش کیا گیا

یہ بھی پڑھیں: اعظم خاں کی اہلیہ تزئین فاطمہ 10 ماہ بعد جیل سے رہا

شہنواز سبطین نقوی، ایڈووکیٹ

آج سیتا پور جیل سے سیدھا انہیں مرادآباد کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اس سے پہلے بھی اعظم خاں کو مرادآباد کے چھجلیٹ میں درج ایک معاملے میں کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ اعظم خاں گذشتہ 10 ماہ سے سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ گذشتہ روز ان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ 10 ماہ بعد سیتاپور جیل سے رہا ہوئیں، جبکہ شوہر اعظم خان اور بیٹا عبداللہ اعظم اب بھی جیل میں بند ہیں۔

اعظم خاں کے وکیل شہنواز سبطین نقوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں چھ جنوری کو کورٹ میں پیش ہونا ہے اور کل کورٹ میں ضمانت کی درخواست داخل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.