اعظم خان ایس پی، بی ایس پی اتحاد کے رامپور لوک سبھا حلقے سے امیدوار ہیں۔
رامپور کے تمام لوک سبھا امیدواروں کے درمیان اعظم خان رامپور لوک سبھا سیٹ کے سب سے مضبوط دعویدار مانے جا رہے ہیں۔
ان کا سیدھا مقابلہ بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ جیا پردا سے ہے۔
رامپور میں آج سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
کانگریس کے سنجے کپور کے بعد سماج وادی پارٹی کے قدآور رہنما اور اتحاد کی جانب سے لوک سبھا امیدوار اعظم خان نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اعظم خان اور ان کے تمام کارکنان قلع کے وسیع میدان میں جمع ہوئے جہاں انہوں نے مختصر خطاب بھی کیا۔
اس کے بعد اعظم خان وہاں سے اپنے حامیوں کے ساتھ ایک بڑے جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے۔
یہ جلوس بازاروں اور بھیڑ ۔ بھاڑ والے علاقوں سے روڈ شو اور نعرے لگاتا ہوا کلکٹریٹ آفس پہنچا جہاں اعظم خان سخت سکیورٹی کے درمیان اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے ضلع کلکٹر کے دفتر پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی بھر کر ضلع کلیکٹر آنجنئے کمار سنگھ کو سونپا۔