ETV Bharat / state

'بے روزگاری عروج پر ہے' - تزائین فاطمہ کی حمایت میں رامپور میں ریلی

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں ایک انتخابی جلسہ میں رکن پارلیمان اعظم خاں نے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'دوسرے ملکوں کے سربراہان سے دوستی کر لینے سے بھارت کی ترقی نہیں ہونے والی ہے'۔

اعظم خاں نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا
author img

By

Published : Oct 19, 2019, 12:43 PM IST

رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خاں نے یہ کہا کہ 'اڈانی اور امبانی کے ہاتھوں بھارت کو گروی رکھ دینے سے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بدلے گا کیونکہ ملک بربادی کے دہانے پر کھڑا ہے'۔

اعظم خاں نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا

رامپور میں جاری ضمنی انتخابی تشہری مہم کے دوران رکن پارلیمان اعظم خاں نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ کی حمایت میں رامپور کے تاریخی عید گاہ کے گیٹ پر جلسہ عام کو خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے نوجواں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'نوجوانوں آپ اس ملک کے محافظ ہو۔ یہ ملک ضرور بدلے گا کیونکہ بھارت ابھی بربادی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ موجودہ حکومت نے اس ملک کو بربادی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے'۔

اعظم خان کی یوگی آدتیہ ناتھ پر نکتہ چینی

اعظم خاں نے کہا کہ 'بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔ لوگوں کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔ ڈگریاں لے کر ملک کا نوجوان در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے اور مشورہ یہ ہے کہ پکوڑے بیچو، چائے بیچو۔ یہ تو سب کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے'۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں ایک انخابی جلسہ میں رکن پارلیمان اعظم خاں نے کی وزیر اعظم مودی پر سخت تنقید۔ کہا دوسرے ملکوں کے سربراہان سے دوستی کر لینے سے ہندوستان کی ترقی نہیں ہونے والی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اڈانی اور امبانی کے ہاتھوں ہندوستان کو گرویں ڈال دینے سے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملنے والی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بدلے گا کیونکہ ملک بربادی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

Body:وی او
رامپور میں جاری ضمنی انتخابی تشہری مہم کے دوران آج رکن پارلیمان اعظم خاں نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ کی حمایت میں رامپور کے تاریخی عید گاہ گیٹ پر جلسہ عام کو خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے نوجواں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں آپ اس ملک کے محافظ ہو۔ یہ ملک ضرور بدلے گا، کیونکہ ہندوستان ابھی بربادی کے دہانے پر کہڑا ہے۔ موجودہ حکومت نے اس ملک کو بربادی کے دہانے پر لا کڑا کر دیا ہے۔ اعظم خاں نے کہا بیروزگاری اپنے عروج پر ہے۔ نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔ ڈگریاں لے کر ملک کا نوجوان در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے اور مشورہ یہ ہے کہ پکوڑے بیچو، چائے بیچو۔
رکن پارلیمان نے وزیر اعظم کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ بھی کہا کہ دوسرے ملکوں کے سربراہوں سے دوستی کر لینے سے ہندوستان نہیں بدلنے والا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اڈانی اور امبانی کے ہاتھوں ہندوستان کو گرویں ڈال دینے سے ملک کے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملنے والی ہیں۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.