اعظم خان نے اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ جان بوجھ کر ان کے خلاف درج مقدمات کو آگے بڑھانے کے قانونی عمل میں تاخیر کر رہی ہے تاکہ انہیں آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جا سکے۔
ایس پی لیڈر کے خلاف ریاست میں کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ وہ ان مقدمات میں عدالتی حراست میں جیل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Owaisi Announces Alliance for UP Polls: اترپردیش میں ایم آئی ایم کا پانچ پارٹیوں کے ساتھ اتحاد
واضح رہے کہ ان کے بیٹے عبداللہ خان کو کئی مقدمات میں تقریباً دو سال جیل میں گزارنے کے بعد حال ہی میں ضمانت پر رہا کیا گیا ۔ اپنے آبائی شہر رام پور پہنچنے پر انہوں نے میڈیا کو اپنے بیان میں اپنے والد کی جان کو خطرہ ہونے کا سنسنی خیز الزام لگایا۔
یو این آئی