ETV Bharat / state

اعظم خان اور ان کے بیٹے پر فرد جرم عائد - آتشزدگی میں کاغذات

اترپردیش کے رام پور سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمان اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ پر دو پین کارڈ معاملے میں ایم پی ایم ایل اے عدالت نے آج فرد جرم عائد کی ہے۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Aug 27, 2021, 10:42 PM IST

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمان اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ کو آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایم پی ایم ایل اے کورٹ جج الوک کمار دوبے کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے میں آکاش سکسینہ کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد اعظم اور عبداللہ کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

ضلع حکومت کے وکیل ارون پرکاش سکسینہ نے دلیل دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما آکاش سکسینہ نے اعظم اور عبداللہ کے خلاف جعلی سرٹیفکیٹ کیس میں اس سال جنوری میں بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ضلع رام پور کے تھانہ گنج میں اعظم خان ، ان کی ایم ایل اے بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم پر دفعہ 193 ، 420 ، 467 ، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ عرف ہنی نے بھی جعلی پین کارڈ کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ الزام ہے کہ اعظم خان اور ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے اپنے بیٹے عبداللہ اعظم کے لیے دو برتھ سرٹیفکیٹ بنائے ہیں۔

اعظم خان اور ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے بلدیہ صدر رام پور سے پہلا سرٹیفکیٹ حاصل کیا، جس میں رامپور میں اپنے بیٹے عبداللہ اعظم کی پیدائش کو دکھایا گیا ہے۔ جب اس سے اطلاعات مانگی گئی تو اس کا حوالہ دیا گیا کہ آتشزدگی میں کاغذات جل گئے۔

مزید پڑھیں:

وہیں دوسرے شناختی کارڈ کے لئے کوئین میری اسپتال لکھنؤ کا برتھ سرٹیفیکیٹ لگا کر لکھنؤ نگر نگم سے دوسرا شناختی کارڈ دستاویزوں میں ہیرا پھیری کرکے بنوا لیا گیا تھا۔ اس بنیاد پر دو پین کارڈ بھی بنائے گئے جن کے بارے میں بی جے پی لیڈر نے شکایت کی تھی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.