اس کے علاوہ انجمن پرچم اسلام مرادآباد کی جانب سے ساری رات شب داری کا سلسلہ جاری رہا۔
خیال رہے کہ محرم کا چاند آسمان پر نمودار ہوتے ہی محرم کی چاند رات سے آٹھ ربیع الاول تک عزاداری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
یہ جلوس مرآد آباد کے آزاد نگر کے امام بارگاہ میں ہر برس کی طرح اس برس بھی نکالا ہوا۔
اس موقع پر شعیہ مذہب کے رہنما مولانا فرمان علی سرسوی نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ امام حسن عسکری علیہ السلام شیعہ مذہب کے گیارہویں امام ہیں۔
امام حسن عسکری علیہ السلام نے دین اسلام کو بچا نے کے لئے اسلام کے پیغام کو عام کرنے کے لیے اپنی شہادت دی ۔
اسی شہادت کے سلسلے سے مرادآباد میں عزاداروں نے امام حسن عسکری علیہ السلام کا تابوت اٹھاکر ان کی یاد میں جلوس نکالا گیا۔
خیال رہے کہ اس موقع پر بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کر امام کے تابوت کی زیارت کر پرنم آنکھوں سے سعدیہ اور انجمن پرچہ میں نوحہ خوانی ماتم سینا کوبی کی ہے۔
ماہ محرم سے اہل تشیع طبقے میں شروع ہوا عزاداری کا سلسلہ 6 نومبر کو رخصت عزا جلوس کے ساتھ مکمل ہو گیا.
انتہائی غمگین ماحول میں عزاداروں نے یا حسین کی صدا اور ماتم کے ساتھ جلوس نکالا اور محرم کی عزاداری کا اختتام کیا.
اس جلوس کے بعد محرم کی عزاداری اختتام پزیر ہو گئی ہے۔