ETV Bharat / state

کورونا کے دوران ہومیوپیتھک ڈاکٹروں نے اچھے کام کیے:ستیندر جین

وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ ہومیوپیتھی طریقہ علاج ملک میں قابل ستائش کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو اپنے معاملات میں پرسکون، شائستہ اور معاون ہونا چاہیے۔ جو نہ صرف ان کے پاس کے بیشتر مریضوں کے ساتھ اچھے سلوک کا باعث بنے گا۔ بلکہ مریضوں میں ڈاکٹر کے لیے احترام میں بھی اضافہ ہوگا۔

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 12:23 PM IST

کورونا کے دوران ہومیوپیتھک ڈاکٹروں نے اچھے کام کیے:ستیندر جین
کورونا کے دوران ہومیوپیتھک ڈاکٹروں نے اچھے کام کیے:ستیندر جین

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ ہومیوپیتھی طریقہ علاج ملک میں قابل ستائش کام کررہا ہے اور لوگوں کو بغیر کسی مضر اثرات کے بیماری سے پاک بنا رہا ہے جو قابل ستائش اقدام ہیں۔
ستیندر جین نے یہ خطاب آزادی کا 75واں سال کے سلسلے میں چل رہے پروگرام کے دوران دہلی ہومیو پیتھک بورڈ نے پیر کو’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منعقد کیا۔

اس کے ساتھ ہی دہلی ہومیوپیتھک بورڈ نے ہومیو پیتھک کا 225 واں سال بھی منایا۔ اس دوران ہومیو پیتھی ڈاکٹروں کو یادگاری اعزاز سے نوازا گیا۔
وزیر صحت ستیندر جین نے اس پروگرام میں حصہ لیا اور کہا کہ آیوش نظام طب میں ، ہومیو پیتھی قابل ستائش کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو اپنے معاملات میں پرسکون، شائستہ اور معاون ہونا چاہیے۔ جو نہ صرف ان کے پاس کے بیشتر مریضوں کے ساتھ اچھے سلوک کا باعث بنے گا۔ بلکہ مریضوں میں ڈاکٹر کے لیے احترام میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سبھی ڈاکٹروں کو مریضوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی ہائی کورٹ نے سپر ٹیک کو 40 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے دوران دہلی سرکار کے 3 آیوش اسپتالوں چودھری برہما پرکاش آیورویدک چرک سنستھان، نہرو ہومیوپیتھک اسپتال اور آیورویدک اور یونانی کالج اور اسپتال نے کورنا مریضوں کا علاج کیا۔

یہ نہ صرف ہومیو پیتھک طریقہ علاج کی وجہ سے ہوا ہے بلکہ اس دوران اچھے ماحول میں رہنے کی وجہ سے بھی ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.