ETV Bharat / state

ایودھیا مسجد ٹرسٹ کے 10 ویں ٹرسٹی کا انتخاب - ٹرسٹ کے ترجمان

کیپٹن محمد افضال احمد خان 1965 اور 1971 کی جنگ میں شامل تھے اور سینا کا تمغہ حاصل کیا۔ افضال احمد خان نے صدر ایوارڈ، سماج رتن ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔

ایودھیا مسجد ٹرسٹ کے 10 ویں ٹرسٹی کا انتخاب

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 11:07 AM IST

ایودھیا مسجد ٹرسٹ نے منگل کے روز کیپٹن محمد افضال احمد خان کو اپنا دسواں ٹرسٹی نامزد کیا۔ ایودھیا مسجد پروجیکٹ کا رسمی آغاز دھنی پور میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہوا، جو رام جنم بھومی سے 24 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ سنی وقف بورڈ کی جانب سے انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن مسجد ٹرسٹ کے قیام کے ٹھیک چھے ماہ بعد پروجیکٹ کو متعارف کیا گیا۔

ٹرسٹ کا قیام 2019 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا گیا تھا جس میں رام جنم بھومی میں مندر کی تعمیر کی حمایت کی تھی اور فیصلہ دیا تھا کہ بابری مسجد کے بدلے ایودھیا میں ایک مسجد کے لئے پانچ ایکڑ کے متبادل زمین کی تلاش کی جائے گی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ لکھنؤ میں آئی آئی سی ایف کے مجازی اجلاس میں ، متفقہ طور پر 80 سالہ خان کو اپنا دسواں ٹرسٹی نامزد کیا گیا۔ خان 1965 اور 1971 کی جنگوں کے تجربہ کار ہیں اور سینا کا تمغہ حاصل کیا۔ افضال احمد خان نے صدر ایوارڈ، سماج رتن ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔

افضال احمد خان نے اس سلسلے میں کہا کہIICF کا ایودھیا مسجد پرجیکٹ انسانیت کی خدمت پر مبنی ہے۔ خان نے بتایا کہ ہسپتال اس منصوبے کا مرکز ہو گا۔ "ہم اس اسپتال کے ذریعے بیمار غریبوں کو مفت علاج فراہم کریں گے۔ ، اور ہماری کمیونٹی کچن ، جو ہمارے منصوبے کا ایک اور اہم حصہ ہے ، روزانہ کم از کم ایک ہزار افراد کو کھانا کھلائے گا، اور تحقیقی مرکز جو اس منصوبے کا حصہ ہے اسے بھی وقف کیا جائے گا۔ اور اسے، اودھ کے عظیم مجاہد آزادی مولوی احمد اللہ شاہ سے منسوب کیا جائے گا "۔

نئی مسجد بابری مسجد سے بھی بڑی ہوگی ، لیکن اس شکل کی نہیں ہوگی۔دریں اثنا ، ایودھیا میں اترپردیش سنی مرکزی وقف بورڈ کے ذریعہ بنائے جانے والے ہند-اسلامی ثقافتی ریسرچ سنٹر کا نام مجاہد آزادی جنگجو کے نام پر رکھا جائے گا ، جو اودھ خطے میں آزادی کی پہلی جنگ کی قیادت کرنے والے ، مولوی احمد اللہ شاہ تھے۔

ٹرسٹ کے ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ یہ فیصلہ آئی سی ایف کے اجلاس میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا ، تحقیقی مرکز میں ایک میوزیم ، لائبریری اور اشاعتیں ہوں گی جس میں بھارتی ہندوں اور مسلمانوں کی مشترکہ جدوجہد اور بھارت کے مسلمانوں کی کامیابیوں کی ہند اسلامی ثقافت کی نمائش ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ چونکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے دہلی کی دو بہنوں کی طرف سے ایودھیا کے گاؤں دھنی پور میں پانچ ایکڑ اراضی کی ملکیت کا دعوی کرنے والی دائر درخواست خارج کردی ہے ، لہذا اب اس منصوبے کو تیز کرنے کا عمل شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:اترپردیش: نابالغ لڑکے پر لو جہاد کا کیس درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.