ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اقلیتی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سماجی تنظیم 'سنکلپ سیوا سنستھان لکھنؤ' کی جانب سے 'یکساں حقوق' کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیمینار میں مسلم خواتین کو تمام حکومتی اسکیمات سے متعارف کرا کر بیدار کرنے کی کوشش کی گئی۔
ضلع بارہ بنکی کے شبھم گیسٹ ہاؤس میں منعقد اس سیمینار میں وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام کے ساتھ اقلیتوں کی تعلیم اور ان کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے قرض کی اسکیمز سے متعلق معلومات فراہم کرائی گئی۔
اس موقع پر سنکلپ سیوا سنستھان کے صدر نوین پرکاش شریواستو نے بتایا کہ 'اس سیمنار کا مقصد اقلیتی طبقہ کی خواتین کو وزیراعظم کے ذریعہ جلائی جا رہی اسکیمز سے متعلق معلومات فراہم کرانا تاکہ ان کو اسکیموں کا فائد مل سکے'۔