ETV Bharat / state

Road Safety Week: نوئیڈا میں روڈ سیفٹی ویک کے تحت آگاہی ریلی

نوئیڈا کے سیکٹر 32 میں واقع اسسٹنٹ ڈویژنل ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے آگاہی اور بیداری ریلیRoad Safety Awareness Rally نکالی گئی۔ یہ ریلی روڈ سیفٹی ویک Road Safety Week کے تحت نکالی گئی۔ اس دوران لوگوں کو ٹریفک قانون پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

روڈ سیفٹی ویک کے تحت آگاہی ریلی نکالی گئی
نوئیڈا میں روڈ سیفٹی ویک کے تحت آگاہی ریلی نکالی گئی
author img

By

Published : Dec 9, 2021, 7:12 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں تیسرے روڈ سیفٹی ویک Road Safety Week کے پہلے دن سیکٹر 32 میں واقع اسسٹنٹ ڈویژنل ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے آگاہی اور بیداری ریلی Road Safety Awareness Rally نکالی گئی۔ ریلی میں بائک اور دیگر گاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔ ریلی کو اے آر ٹی او انفورسمنٹ دیپک کمار شاہ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر روڈ سیفٹی مہم کی گاڑی کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا جس کے ذریعے لوگوں کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ لوگوں سے کہا گیا کہ دو پہیہ گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ پہنیں، ہمیشہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں، ڈرائیونگ کے دوران موبائل پر بات نہ کریں اور نشے کی حالت میں گاڑی نہ چلائیں۔ لوگوں کو روڈ سیفٹی پر بھی عمل کرنے کا عہد بھی کروایا گیا۔

روڈ سیفٹی ویک کے تحت آگاہی ریلی نکالی گئی

مزید پڑھیں: روڈ سیفٹی ویک کی اختتامی تقریب میں نمایاں خدمات دینے والے نوازے گئے

اس موقع پر گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا۔ بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلانے والے افراد کو گلاب کے پھول دے کر آگاہ کیا گیا۔ مسافر ٹیکس افسر جیوتی مشرا، ڈویژنل انسپکٹر وپن کمار چودھری، منوج کمار مہیشوری، سنجیو کمار، انوج شرما وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.