ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کورونا وائرس سے نجات پانے کے لیے لوگوں میں ویکسینیشن کیا جا رہا ہے۔ ویکسینیشن سینٹر پر سب سے زیادہ نوجوان ویکسینشن کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
جب ای ٹی وی بھارت نے ویکسینیشن سینٹر کا جائزہ لیا تو ویکسینیشن کرانے کے لیے لوگ کافی تعداد میں سینٹر پر پہنچ رہے تھے۔ نوجوانوں سے بات چیت کرنے پر پتہ چلا کہ کورونا وائرس بیماری سے نجات پانے کے لیے نوجوانوں میں ویکسین لینے کے لیے بیداری پیدا ہوئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان منصوری نے بتایا کہ 'انہوں نے اپنا ویکسینیشن کرانے کے لیے ایک دن پہلے اپنا رجسٹریشن کرایا تھا۔'
سلمان منصوری نے مزید کہا کہ 'ویکسین لگائے جانے کے لیے جو افواہ پھیلائی جا رہی ہے ان افواہوں پر غور نہ کریں بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا ویکسینیشن کرائیں اور دوسروں کو بھی ویکسینیشن کے لیے بیدار کریں۔