ETV Bharat / state

نوئیڈا کے دیہی علاقوں میں وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے تشہیری مہم

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے دیہی علاقوں میں ویکٹر سے پیدا ہونے والی امراض سے متعلق بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 7:19 PM IST

دیہی علاقوں میں وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے تشہیری مہم

ابھی لوگوں میں کورونا کا قہر جاری ہی تھا کہ اسی دوران ڈینگو اور ملیریا نے بھی اپنے پنجے گاڑنے شروع کر دیئے ہیں۔خاص کر گوتم بدھ نگر کے دیہی علاقوں میں اس کے اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔ایسے میں مقامی انتظامیہ ضلع کے تمام رہائشیوں کو کورونا وائرس انفیکشن اور ویکٹر سے ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے مختلف وسائل کے ذریعہ وسیع پیمانے پر آگاہی پروگرام چلا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ پنچایت راج آفیسر کنور سنگھ یادو اور ان کی محکمہ جاتی صفائی ٹیم کے ذریعہ بلاک دادری کے تحت گرام پنچایت بھوگ پور میں گاوں کے لوگوں کو بیدار اور باخبر رکھنے کے لئے وسیع پیمانے پر تشہیری عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سلسلے میں چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انل کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ پنچایت راج محکمہ کے توسط سے ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں یہ پروگرام باقاعدگی سے جاری ہے اور دیہی عوام کو آگاہ کرنے کے لئے کارروائی کی جارہی ہے، تاکہ دیہی علاقوں کے تمام شہریوں کو کورونا وائرس انفیکشن اور ویکٹر سے ہونے والی بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.