ETV Bharat / state

رامپور: مواصلاتی بیماریوں کے خاتمے کے لئے بیداری مہم اور ریلی - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

رامپور میں محکمہ صحت کی جانب سے یکم جولائی سے 31 جولائی تک مواصلاتی بیماریوں کے خاتمے کے لئے بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔

رامپور: مواصلاتی بیماریوں کے خاتمے کے لئے بیداری مہم اور ریلی

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 8:19 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ضلع انتظامیہ کی قیادت میں محکمہ صحت کی جانب سے مواصلاتی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے بیداری ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس کو ڈی ایم رویندر کمار ماندڑ نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

رامپور: مواصلاتی بیماریوں کے خاتمے کے لئے بیداری مہم اور ریلی

محکمہ صحت کی جانب سے یکم جولائی سے 31 جولائی تک مواصلاتی بیماریوں کے خاتمے کے لئے بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر رامپور کے کلکٹریٹ سے اس متعلق ریلی بھی نکالی گئی۔ جس میں صحتی محکمے سے وابستہ ضلع کے افسران، ملازمین، آشا اور آنگن واڑی خواتین ملازمین بھی شامل ہوئیں۔

ریلی کا باقاعدہ آغاز ضلع کلکٹر رویندر کمار ماندڑ نے ہری جھنڈی دکھاکر کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ حکومت کے احکامات کے مطابق پورے ماہ صفائی اور حفظانِ صحت کے لیے عوامی بیداری اور دیگر صحت سے متعلق سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور: عوام بجلی اور پانی جیسے بنیادی مسائل سے پریشان

انہوں نے کہا کہ برسات کے دوران ایک دوسرے کے رابطے میں آنے والی بیماریوں پر قدغن لگانے اور اس سے محفوظ رہنے کے لئے لوگوں کا بیدار ہونا بیحد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور: بجلی بل کے خلاف عام آدمی پارٹی کی قیادت میں احتجاج

محکمہ صحت کو بھی عوام کے بہتر علاج و معالجہ کے لئے تمام ضروری تیاریاں بہتر بنائے رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ میونسپلٹی، نگر پنچایت اور گرام پنچایتوں میں اینٹی لاروا دوائیوں کے چھڑکاؤ کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ تاکہ ایک دوسرے سے رابطے میں آنے کے سبب پھیلاؤ پر مضبوط روک لگائی جاسکے۔

ضلع کلکٹر نے یہ بھی کہا کہ صدر ہسپتال کے ساتھ ساتھ مقامی صحتی مراکز پر ڈینگو مریضوں کے لئے بیڈ بھی ریزرو کرائے گئے ہیں تاکہ ایسے مریضوں کو فوری داخل کرکے ان کا بہتر علاج ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور: 'سیاسی مفاد کے لیے عمر گوتم اور مولانا جہانگیر عالم قاسمی کی گرفتاری ہوئی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.